رَمَضَان ہے اَمان، خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیم کی جانب سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔
پشاور: بیورو چیف/عمران رشید خان رَمَضَان ہے اَمان
تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کا اجلاس زیر صدارت
صدر مجیب الرحمٰن ہوا، اجلاس میں مختلف بازاروں کہ صدور جس میں صدر ظفر منہاس صدر عزیز، خان صدر نصیر الدین ہاشمی صدر وحید خان صدر نثار خلیل صدر آیاز خان صدر نسیم خان صدر شیخ اسلم صدر جہانزیب حان صدر فیاضی اور دیگر صدور نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ رمضان المبارک آمد، پولیس سربراہ اور تاجر رہنماؤں میں مذاکرات
تاجروں کی صوبائی تنظیم تاجر اتحاد خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، صوبائی صدر مجیب الرحمان
اجلاس میں رمضان المبارک کا مہینہ آیا ہے اور یہ مہینہ صبر عبادت اور اللہ رب العزت کو راضی کرنےکا مہینہ ہے اسلئے ہمیں رمضان المبارک میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ کی ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔
انتظامیہ کے بھی خودساختہ مہنگائی کی روک تھام کرنا ہوگی
انتظامیہ کو بھی مہنگائی کرنے والوں کو کنٹرول کرنا ہوگا اور ساتھ ساتھ تاجروں اور عوام کہ ساتھ اچھا رویہ اور اچھے اخلاق کہ ساتھ پیش آنا ہوگا اور صدر مجیب الرحمٰن نے مزید کہاکہ انشاء اللہ عید کے بعد مہنگائی مختلف ٹیکسوں دیگر مسائل پر تاجر کنونشن کا انعقاد مختلف پارٹیوں کہ قائدین کو دعوت دیا جائے اور تاجر اتحاد کی تنظیم نو کیا جائے گا جس میں تمام یونینز کو نمائندگی دی جائے گی ، اجلاس کے آخر میں ملک اور قوم کی سلامتی ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ضرور پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان کس نے کیسے منایا؟ جتن کی خصوصی رپورٹ
رَمَضَان ہے اَمان