رمضان المبارک آمد، پولیس سربراہ اور تاجر رہنماؤں میں مذاکرات
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان رمضان المبارک آمد، پولیس
تاجر اتحاد خیبرپختونخوا صدر مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں اراکین تنظیم اور مختلف بازاروں کے صدور جس صدر ظفر منہاس
عزیز خان، نثار خلیل، احسان اللہ المعروف چانے، جعفر خان، فیاض خان، آفتاب احمد، جہانزیب خان، شفیق خان، حاجی قیوم ،
جی ایس حاجی یسین، حاجی تازہ گل، حاجی نسیم خان، عامر رضا اور شمش خان نے
تاجروں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی انتظامات میں بہتری کی لائی جائے، مجیب الرحمٰن
چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور اعجاز خان کو انکی پشاور میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی،
اس موقع پر تاجر رہنماء مجیب الرحمٰن نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورت حال اور تاجروں
کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا پشاور پولیس کے سربراہ اور تاجر وفد کے
ضرور پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان کس نے کیسے منایا؟ جتن کی خصوصی رپورٹ
درمیان ملاقات کے دوران تاجر برادری کے تحفظ اور بازاروں میں سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری، پولیس نفری میں اضافے،
لیڈیز پولیس کی تعیناتی کے علاؤہ تجاوزات کے خاتمے، دہشت گردی خطرات سے نمٹنے اور مسائل
کے بہتر حل کیلئے پولیس اور تاجر برادری کے مابین دو طرفہ تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا۔


امن وامان برقرار رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، اعجاز خان
اس موقع پر سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے جان و مال کے
تحفظ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاجر برادری، کاروباری طبقہ
نے بھی قربانیاں دیں ہیں پشاور میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں
کی تنصیب، ابابیل سکواڈ سمیت نفری میں اضافے سے سٹریٹ کرائمز پر قابو پالیا جائیگا اور خواتین
کی زیادہ آمد و رفت والے بازاروں میں لیڈیز پولیس کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا
کہ رمضان المبارک کے دوران امن امان قائم کرنے میں پولیس فورس کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ہارون رشید اور ایس پی اضغر علی بھی موجود تھے،
آخر میں تاجر وفد نے پشاور پولیس سربراہ ودیگر افسران کی جانب سے تاجر برادری کے
تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرنے کی مکمل یقین دہانی کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
رمضان المبارک آمد، پولیس