رشی سونک کے وزیراعظم بننے پر امیتابھ کا دلچسپ تبصرہ اور جیا بچن کی برہمی

ممبئی:جے ٹی این پی کے نیوز: رشی سونک کے وزیراعظم بننے پر

بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے۔

پڑھیں : ایک ساتھ دو آقائوں کی خدمت ناممکن

یاد رہے برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ

میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی

نژاد وزیرِاعظم بن گئے ہیں۔ رشی سونک کی تقدیر میں تبدیلی لِز ٹرس کے مستعفی

ہونے کے بعد اسوقت آئی جب منی بجٹ پر شدید تنقید کے بعد برطانوی کرنسی کی

قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ لِز ٹرس کے صرف 45 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ

دینے پر مجبور ہونے کے بعد وہ سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی پہلی برطانوی وزیراعظم بن گئیں۔

سیاستدان و اداکارہ جیا بچن دیوالی کے پر فوٹو گرافرز پر برہم


ادھر معروف بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن دیوالی کے موقع پر فوٹو گرافرز پر برہم ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیا بچن دیوالی کے موقع پر بچن ہاﺅس میں دیوالی کی تقریب میں آنے اور تصاویر بنانے پر برہم ہو گئیں،

اور فوٹوگرافرز کو زبردستی گھسنے والے قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جیا بچن کی ایک ویڈیو وائرل بھی ہو رہی ہے،

جس میں وہ مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی کے ممبرز پر غصہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

انہیں ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انٹروڈرز، آپ لوگ تصاویر لینے کے لیے کیسے فلیش کا استعمال کر رہے ہیں؟۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

رشی سونک کے وزیراعظم بننے پر

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: