رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل، پانچویں زخمی، 2 ملزم گرفتار
رحیم یار خان (جے ٹی این نیوز) رحیم یار خان میں
صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے علاقے کوٹسمابہ میں غیرت کے نام پر 4
خواتین کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس اطلاع ملتے
ہی موقع پر پہنچ گئی اور ارتکاب جرم میں ملوث دو ملزموں کو حراست میں لے
کر آلہ قتل برآمد کر لئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے قتل
کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ کوٹسمابہ کی حدود مو مبارک روڈ پر
کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں سمیت 4 خواتین کو قتل
جبکہ ایک خاتون کو زخمی کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع
ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، مقتولین کی لاشوں
کو ضابطے کی کارروائی جبکہ ایک خاتون کو علاج معالجہ کیلئے تشویشناک
حالت میں ہسپتال منتقل کیا اور 4 خواتین کے قتل میں ملوث 2 افراد ساجد اور
سلیمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
=-،-= صوبہ پنجاب سے مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)
ذرائع کا کہنا ہے فوری طور پر قتل کی جانیوالی خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی،
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے
لیے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو طلب کر لیا، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن ( ر )
محمد علی ضیا نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ( ر ) دوست محمد کو اس معاملہ
کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
نے خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے
رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف
قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور مقتولین کے لواحقین کو
انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
رحیم یار خان میں ، رحیم یار خان میں
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا