رحمت العالمینﷺ کی ولادت کا جشن بھرپور مذہبی جوش خروش وعقیدت و احترام سےمنایا گیا

رحمت العالمینﷺ کی ولادت

پاکستان بھر میں بارہ ربیع الاول کو انسانیت کے سب سے بڑے محسن امام انبیاء سید المرسلین خاتم النبیین،

سرکاردوعالم کی آمد کا جشن انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا،

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان رسول کا جوش وجذبہ دیکھنے کے قابل تھا فضائیں درود سلام کی

صدائیں گونجتی رہی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ، نعت خواہوں کے لیے سٹیج سجے،

جلوسوں کےشرکاۓ کیلئے سبیلیں لگائی گئیں ، پینےکی ٹھنڈی ، گرم چیزوں کے علاوہ نیازو لنگر کا خصوصی احتمام بھی کیا گیا

ملک بھر سمیت دنیا کے کئی حصوں میں مسلمانوں نے عید المیلاد النبی کا جشن منایا

پاکستان میں عیدالمیلاد النبی کے جشن کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ لاہور کراچی کوئٹہ پشاور میں 21 اکیس توپوں کی سلامی دے کرآغاز کیا گیا

ملک بھرکی مساجدمیں دین اسلام کی سربلندی مسلمانوں کےاتحاد اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی

ملک بھر سمیت دنیا کے کئی حصوں میں مسلمانوں نے عید المیلاد النبی کا جشن منایا

اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نبی آخرالزماں ﷺ کے اس بابرکت ماہ دنیا میں باؑعث رحمت بن کر تشریف آوری کے سلسلے میں عاشقان رسولﷺ نے اپنے اپنے طریقوں کو دلی خوشی کا اظہار عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے کیا

جشن کے موقع پر پشاور کے اندرون شہر کے علاقے میلاد چوک سے جلوس نکالے گے جلوس کے راستوں میں ٹھنڈی گرم سبیلوں اور نزر و نیاز اور لنگر بھی بانٹا جاتا رہے کی خوشی میں اہم عمارتوں، مساجد اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز پرچموں سے سجایا گیا۔

اس سلسلے میں کئی مقامات پر اتوار کی رات سے ہی سیرت النبی ﷺ کے پروگرامز، نعتیہ محافل اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا

عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ، مسجد نبوی اور نعلین پاک کے ماڈلز کی زیارت کی جبکہ بچوں نے ہاتھوں میں جھنڈیاں لہراتےاور سرکار کی آمد مرحبا کی آوازیں بلند کرتے جلوس کے ساتھ چلتے نظر آئے

پشاور میں بارہ ربیع الاول کے قدیمی جلوس میں فقہ جعفریہ کی سنگتیں شرکت کرتی ہیں اور پشاور کے مرکزی جلوس میں ایک بڑی تعداد پر مشتمل دو جلوس شامل ہوتے ہیں آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی خوشی کا اظہار انتہائی عقیدت و احترام سے کرتے ہیں پشاور کا یہ جلوس قصہ خوانی بازار کے اختتام پر قدیم شہر کے دروازے قابلی گیٹ کے قریب دعا کے بعد اختتام پزیر ہوا

عید المیلاد النبوی ص کے موقع پر ملک بھر سمیت پشاور میں بھی کے فل پروف انتظامات تھے

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے اندرون شہر عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا پولیس ترجمان کے مطابق جلوس روٹس پر لگے کیمروں کا بھی جائزہ لیا بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے ہمہ وقت چیکنگ کی ہدایت کی پلگنگ پوائنٹس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو ہدایت کی جلوس روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، 2000 سے زائد جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دی

ہفتہ وحدت باعث رحمت !ہفتہ وحدت کا آغاز

ہفتہ وحدت کا آغاز 12 ربیع الاول سے ہوتا ہے اور 12 سے لیکر 17 ربیع الاول تک کے درمیانی عرصہ کو ہفتہ وحدت کہتے ہے

کیونکہ یہ دونوں تاریخی مسلمانوں ہاں آخری پیغمبر خدا ص کی تاریخ ولادت کے حوالے سے مشہور ہے، جس دوران سرکار دوعالم ص کی آمد ہوئی جو کہ امت کیلئے بہترین عطا اور بخشش جبکہ کل کائنات کیلئے رحمت کا باعث

پانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے 17 نومبر انیس سو اکاسی کو عالم اسلام کا ایک تاریخی اور وحدت سے بھرپور قدم اٹھایا اور بارہ سے سترہ دونوں تاریخوں کو ملا کر پورے ہفتے کو ہفتہ وحدت کا نام دیا تا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی برکت اور اس کے طفیل سے اہل تشیع اور اہل سنت برادران آپس کے اختلافات حتیٰ تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کے اختلاف کو بھی بلا کر ویدر اور اتحاد کا مظاہرہ کر سکے کے دعوت اسلامی کے اس عملی اقدام نے مسلمانوں کے درمیان پیار محبت بھائی چارے اور وحدت کی روح پھونک دی۔

اپڈیٹ کی جارہی ہے

وحدت کے مط کل ب تو پھ رد کر کس لئے

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: