پاکستانپنجابتازہ ترین

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دریا کنارے جدید ترین نیا شہر کیسا ہو گا ؟

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور (نمائندہ خصوصی افضل افتخار ) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی

Afzal Iftekhar

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں راوی کنارے نیا شہرآباد کرنے کیلئے
سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کے بعد راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے پر
کام شروع کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ ایکوائر کئے گئے رقبے پر منصوبے
کے پہلے فیز پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے- جس میں دریا کے دونوں
کناروں پر 46 کلومیٹر لمبے حصے کے پہلے زون میں چہار باغ پر کام کا آغاز
ہو چکا ہے اس مرحلے میں 15 ہزار ایکٹر رقبے پر سیفائر، اگری، نالج، ایمرلڈبے،
ٹوپاز بلاک بیراجز اور جھیل شامل ہیں۔

سیکیورٹی ملٹی پل سطحوں اور انتہائی جدید نظام پر مشتمل

چہار باغ کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، روڈا کے مطابق اس کی سیکیورٹی
ملٹی پل سطحوں پر مشتمل انتہائی جدید نظام پر مشتمل ہو گی جب کہ دو ہزار ایکڑ
اراضی پر ترقیاتی کاموں کا کنسوریشم کو نیلام عام اور تین ہزار ایکڑ پر ترقیاتی
کام کی نیلامی جلد ہو جائے گی۔ عالمی معیار سے مزین رہائشی، تجارتی و صنعتی
ایریاز کے علاوہ منصوبے میں تعلیم، صحت، سپورٹس اور گورنمنٹ سٹی شامل
ہوں گے۔

نیا شہر سنگاپور طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا

بنیادی طور پر نیا شہر دریائے راوی کے پہلو میں سنگاپور طرز پر جدید سہولیات
سے آراستہ ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر آباد ہو گا۔ بی آر بی سائفن سے منسلک نہر پر
بیراج، ماحولیات کی بہتری کیلئے 8 سو ایکڑ رقبے پر جنگل اور عوامی تفریح کے
لئے جھیل بنے گی۔ منصوبے کا مقصد فطری ایکو سسٹم سے آراستہ نیا شہر بسانا ہے
تاکہ لاہور میں پانی کی قلت، شہری پھیلاﺅ و بنیادی ڈھانچے کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

مرنے کے قریب دریائے راوی کی بحالی کی منصوبہ بندی

واٹر فرنٹ سٹی میں دریا کے علاج کیلئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، مرتے ہوئے
راوی کی بحالی، عوامی انفراسٹرکچر، شہری اقتصادیاں اور شہری منصوبہ بندی بھی
شامل ہے۔ اس منصوبے کی تکیل سے لاہور میں پانی کی کمی ،ہاﺅسنگ گیپ، آبادی
میں کثافت کو کم کرنے، معاشی خوشحالی اور نئے روزگار کی تخلیق شامل ہے۔

منصوبے سے روزگار کے مواقع مسیر، ملک ترقی کریگا، شہری

پراجیکٹ کے حوالے سے کئے گئے سروے میں شہریوں نے کہا ملکی معیشت
کیلئے اہم کردار ادا کا حامل نیا پراجیکٹ ”راوی اربن ڈویلپمنٹ ملکی ترقی میں
سنگ میل ثابت ہو گا، بیروزگاروں کو روزگار ملنے کیساتھ ساتھ ملک بھی ترقی
کی راہ پر گامزن ہو گا، موجودہ حکومت کا راوی کنارے نیا شہر بسانے کے لئے
کا پراجیکٹ خوش آئند ہے-

پراجیکٹ پر شہبات دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، روڈاحکام

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( روڈا ) حکام نے کہا ہے اس پراجیکٹ سے متعلق
لوگوں میں شکو ک و شہبات پھیلائے جا رہے ہیں، جن کو دور کرنے کے لئے ہم
وہاں کے رہائشیوں سے بات چیت کر رہے ہیں او ر کسی حد تک ہم کامیاب ہو گئے
ہیں جب بھی کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے تو عوام میں پریشانی ہوتی
ہے جیسے کہ ماضی میں شروع کئے گئے لاہور شہر میں اورنج ٹرین اور میٹرو
بس منصوبہ مگر آج جب یہ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں تو عوام اس کی تعریف
کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

عالمی معیار کی سہولتوں سے مزین شہر ماحول دوست منصوبہ

سربراہ روڈا عمران امین نے کہا دنیا کے سب سے بڑے ریور فرنٹ راوی شہر
میں حکومت عالمی معیار کی سہولتوں سے مزین ایساخطہ آباد کریگی جس میں
بے شمار ماحول دوست منصوبوں کا آغاز ہو گا ، یہاں نالج ، ایکو ، ایجوکیشن ،
سپورٹس ، انڈسٹریل ، گورنمنٹ سیٹیز ، رکھ جھو ک فاریسٹ منصوبہ و زرعی
اجناس کی پیداوار کیلئے بڑی سطح پر فارمنگ ہو گی۔

= پڑھیں = صوبہ پنجاب سے مزید اہم ترین خبریں

لاہور کے گندے پانی کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے صاف کر کے راوی
دریا میں ڈالا جائے گا جس سے اس کی ریور چینلا ئزیشن ہوگی جبکہ راوی شہر
کے تین حصوں میں بیراج اور جھلیں بننے سے لاہور اور اس کے نواح میں زیر
زمین پانی کی سطح بلند ہو گی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی

ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا عثمان بزدار

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے