راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے، ناتھن لیون

رارلپنڈی(جے ٹی این پی کے) راولپنڈی ٹیسٹ پچ عرب امارات جیسی

پاکستان کے دورے پر موجودآسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے کہاہے کہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں ،

پاکستان میں کھیل کر آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں،

2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہو گا،

مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے،

راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے،

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بدھ کو ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون نے کہاکہ پاکستان میں

24 سال بعد آئے ہیں اور بہت فخر محسوس کر رہے ہیں،

مہمان نوازی کمال کی ہے اور ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں،

اسلام آباد میں ہوٹل اسٹاف ہمارا بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرانے کی بھارتی سازش بے نقاب

انہوں نے کہاکہ 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہو گا،

ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے،

ابھی معلوم نہیں کہ ایک یا پھر دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس پچ پر ہم نے پریکٹس کی وہ زیادہ اسپن نہیں کر رہی تھی

تاہم امید کر رہے ہیں کہ دورہ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ کانٹے دار ہوں گے۔

کینگروز اسپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ایشٹن اگر اور مچل مارش جیسے باصلاحیت آل راؤنڈرز

اور مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ اچھے اوپنر ہیں

جبکہ مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں بولنگ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتے ہیں ۔

ناتھن لیون نے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی مداحوں کے لیے اہم ہے،

نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنا آسٹریلیا کیلئے چیلنجنگ ضرور ہو گا لیکن ہم تیاری پوری کر رہے ہیں،

راولپنڈی ٹیسٹ پچ عرب امارات جیسی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: