رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
سینئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)میں نامزد کیا گیا اور ان کی گرفتاری مقدمہ میں ضروری ہے لہذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا تے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہذا اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج
اس پیش رفت کی تصدیق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے بھی کردی گئی ہے،
اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کی ٹیم نے رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں،
عدالت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا ء اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہائوسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہائوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے،
بسم اللہ فارم ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو
رجسٹرڈ کروانے کیلئے رانا ثنا اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔
ان کی جانب سے کہا گیا کہ رانا ثنا ء اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ہمراہ بطور وزیر
قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے،
دونوں پلاٹس رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دئیے گئے ۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری
عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انتشار، فساد، افراتفری پھیلانیکی سازش ہے تاکہ فارن
ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن، قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں
سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وارنٹ کی تصدیق کی۔
دوسری طرف تھانہ کوہسار پولیس نے رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ کی تعمیل کرانے سے معذرت کرلی ۔
تھانہ کوہسار پولیس نے موقف اختیار کیاکہ جس تھانہ کی حدود میں رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ
ہے اس سے رجوع کیا جائے،
آپ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے، آپکا وارنٹ گرفتاری مکمل نہیں ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسار سے واپس چلی گئی ۔
اینٹی کرپشن کے انسپکٹر عبد الرحمن کی سربراہی میں ٹیم کوہسار تھانہ پہنچی تھی ۔
وارنٹ گرفتاری
رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،