رازوں سے پردہ اٹھانے والوں کے مقاصد؟
رازوں سے پردہ اٹھانے والوں کے مقاصد؟
جب کسی سیاسی جماعت، اس کے قائد یا رہنماوں کے راز افشا ہوتے ہیں تو دوسرے تالیاں، ڈھول، خوشی کے شادیانے بجاتے اور جشن مناتے ہیں۔
چند دن قبل مسلم لیگ ن کے قائدین کی آڈیو منظر عام پر آئی تو پی ٹی آئی والوں نے بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیے
اور اب پی ٹی آئی کے قائد و ساتھیوں کی آڈیو منظر عام پر آنے کی خوشی میں مسلم لیگ ن والے پھولے نہیں سما رہے۔
رازوں سے پردہ اٹھانے والے کون ہیں، انہوں نے خود ہی ریکارڈنگ کی ہے یا خریدی ہے؟
بہرحال ایسے لوگوں کے مقاصد، عزائم، ارادے اور خیالات اچھے معلوم نہیں ہو رہے۔
وہ ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ انہیں پاکستان میں بحرانی کیفیت چاہیے۔
وہ وطن عزیز کو کسی بھی لحاظ سے مستحکم و مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے۔
وہ پاکسان میں کمزور معیشت، غیر مستحکم جمہوری نظام، سیاست کی بنیاد پر عداوتوں اور قومی انتشار و افتراق کے باعث ملکی بقا اور قومی سالمیت کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔
پڑھیں : تیاری کا مطلب، آخر یہ ماجرا کیا ہے؟
خیبر پختونخوا میں فوج و پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔ سیلاب نے سوا تین کروڑ پاکستانیوں کو بےگھر کر دیا۔
ان کی مدد و معاونت اور بحالی کٹھن اور صبر آزما عمل ہے۔
متاثرین بھوک اور بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منھ میں جا سکتے ہیں۔
اقتصادی بحران سے دوچار سرزمین روز بروز تنزلی کی جانب سفر طے کر رہی ہے۔
حکمران بے بس و بے کس نظر آ رہے ہیں۔
مہنگائی، کساد بازاری، توانائی کے فقدان اور مفلسی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ایسے میں سیاستدانوں کے راز منکشف کرنے کا سلسلہ شر سے خالی نہیں۔
مقتدر شخصیات کی گفتگو سے پتہ چلا کہ انہیں قومی و ملکی مفاد کتنا عزیز ہے اور عمران خان و ساتھیوں کی بات چیت سے واضح ہوا کہ وہ اقتدار کی خاطر کس حد تک جا سکتے ہیں؟
رازوں سے پردہ اٹھانے والے سیاستدانوں کو قوم کے سامنے بےنقاب تو کر رہے ہیں
مگر یہ بھی چاہ رہے ہیں کہ سیاستدان اتنے بدنام ہو جائیں کہ عوام جمہوریت سے بے
زار ہو کر آمریت کو اپنی مدد کے لیے پکارنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں : مجھ سے کچھ کہا آپ نے ۔ ۔ ۔؟
اور سیاستدان و سیاسی کارکنان خوش ہیں کہ مخالفین کے راز کھولے جا رہے ہیں۔
سیاسی جماعتیں، سیاستدان اور سیاسی کارکنان پہلے ہی بے پناہ بدنام ہو چکے ہیں۔
ان کا کردار اور کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔
آپس میں اختلافات کو تنازعات میں بدل کر تصادم کرنا اور قومی و ملکی مفاد پس پشت ڈال کر کرسی اقتدار حاصل کرنے کی خاطر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا ان کا طرہ امتیاز ہے۔
عمران خان اور ساتھیوں کی گفتگو نے یہی کچھ ثابت بھی کر دیا ہے کہ
کس طرح پاکستانی سفیر کے بھیجے گئے مراسلے کو پی ٹی آئی حکومت
گرانے کی امریکی سازش میں بدل کر قوم کو بےوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی
اور پھر اسی بنیاد پر عدلیہ، فوج اور مخالف سیاستدانوں کو سازش میں شریک قرار دے دیا،
مزید پڑھیں : خدارا اب بس ، اپنی خواہشات کو لگام دیجیئے
گویا امریکہ کو تو دوش دیا مگر اپنے کارکنان کے قلوب و اذہان میں فوج و عدلیہ کیخلاف بھی زہر بھر دیا
کیونکہ دونوں اداروں نے عمران خان کی وزارت عظمی بچانے کیلئے بےبنیاد الزام کی تحقیق و تفتیش اور ثبوت و شواہد کے بغیر تائید و حمایت نہیں کی۔
بہرحال ایک سازش وہ تھی جو امریکہ اور فوج و عدلیہ نے نہیں کی البتہ عمران خان نے کی جس کا پول فوج و عدلیہ نے بروقت کھول دیا تھا۔
اور اب ان کی گفتگو آشکار ہونے سے ثبوت بھی دستیاب ہو چکے ہیں،
لیکن ایسی وڈیوز کا انکشاف بھی کسی سازش سے کم نہیں اور یہ سازش سیاستدانوں کیخلاف
تو ہے ہی مگر حقیقت میں پاکستان کیخلاف ہے،
لہذا سیاسی جماعتوں اور انکی قیادت بالخصوص عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں
اور کرسی کی بجائے قومی و ملکی مفادات پیش نظر رکھ کر ہی سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں
ورنہ کچھ نہیں بچے گا اور جب کچھ نہیں بچے گا تو سیاست ہو سکے گی نہ اقتدار مل سکے گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
رازوں سے پردہ اٹھانے والوں کے مقاصد؟ , رازوں سے پردہ اٹھانے والوں کے مقاصد؟ , رازوں سے پردہ اٹھانے والوں کے مقاصد؟
مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )