دہشتگردوں کی باقیات ، سہولت کارختم کرینگے، جنرل باجوہ

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) دہشتگردوں کی باقیات سہولت کارختم

سپہ سالا ر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ہم نے دہشت گردی کیخلاف ایک طویل سفر طے کیا ہے .

دہشتگردوں کو دو بارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی ،بلکہ ان کی باقیات ، سہولت کاروں اور ساتھیوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائےگا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطا بق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 247 ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔

کانفرنس کے شرکاءکو ملک میں سکیورٹی کی صور تحا ل بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

شرکاءکو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی جارحانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اقدامات کے حوا لے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کے دفاع کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

جبکہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کو نا کام بنانے اور دہشتگردوں کو

بھاری جانی نقصان پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور دشمن قوتوں کے

ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

اورکہا ہم دہشتگردی کےخلاف ایک طویل جنگ لڑ رہے ہیں ۔

افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب

کارروائیاں کی ہیں،اور آج ہم ایک پر امن ماحول کے حصول تک پہنچ گئے ہیں ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو ہدایات جاری کیں کہ روایتی اور غیر

روایتی حالات میں آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے بنیادی فوجی

تربیت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

انہوں نے کہا پاک فوج دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور جغرافیائی سرحدوں

کے تحفظ کےلئے ہر وقت تیار ہے ۔

دشمن کی جانب سے اپنے آپ کو منظم کر نے کی کوششوں کو کسی صورت

کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

انہوں نے تمام کمانڈرزرکو اپنے اعلیٰ معیار اور بنیادی تربیت کو یقینی بنانے پر زور

دیا تاکہ موثر طریقے سے روایتی اور غیر روایتی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا

جاسکے ۔

دہشتگردوں کی باقیات سہولت کارختم

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: