دگنی غذائیت سے بھرپور جینیاتی پاپ کارن تیار

نبراسکا (جے ٹی این پی کے) دگنی غذائیت سے بھرپور پاپ کارن

اگرچہ مکئی غذائیت سے بھرپورہوتی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اسے مزید توانا بنانے کے لیے جینیاتی انجینیئرنگ سے مدد لی ہے اور دگنی غذائیت والی مکئی بنائی ہے جسے کوالٹی پروٹین میز (کیو پی ایم)کا نام دیا ہے۔

اگرچہ جینیاتی طور پر مکئی میں تبدیلیوں کا سلسلہ 1990 سے اس وقت شروع ہوا جب اس میں اوپیک ٹو نامی تبدیل شدہ جین شامل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد مکئی میں لائسن کی مقدار بڑھ کر دگنی ہوگئی جو صحت کے لیے ایک قدرے مفید امائنو ایسڈ ہے۔

اسی کے ساتھ ٹرپٹوفین نامی ایک اور امائنو ایسڈ کی مقدار بھی بڑھی تھی۔

تاہم کیوپی کے دانے ایم کچھ نرم اور سفیدی مائل ہیں۔ یہ کیڑے مکوڑوں اور فصلی بیماریوں سے بھی اپنا تحفظ خود کرتا ہے اور یوں فصل کا نقصان کم کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

سب سے بڑھ کر جب انہیں ہلکے گھی میں گرم کیا جائے تو وہ پاپ کارن بن جاتے ہیں جو

اس سے پہلے ممکن نہ تھا کیونکہ اوپیک ٹو کے دانے پھولتے نہیں تھے۔

یونیورسٹی آف نبراسکا کے سائنسداں ڈاکٹر ڈیوڈ ہولڈنگ اور ان کی ٹیم نے اس پر محنت کی

اور جینیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اسے مکئی کی دیگر اقسام سیملایا تو اس کے دانے بڑے پیدا ہوئے

اوران میں غذائی جزو یعنی لائسن کی مقدار بھی بڑھی ہوئی تھی۔

اس کے بعد بتائے بغیر پاپ کارن لوگوں کو کھلائے گئے تو وہ اس میں فرق نہ کرسکے۔

ماہرین کے مطابق غذائی قلت کے شکار ممالک کے لیے یہ کسی بھی طرح غذائی سپلیمنٹ

سے کم نہیں کیونکہ اس میں بھرپور غذائیت موجود ہے۔

دگنی غذائیت سے بھرپور پاپ کارن

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: