دکھ ہے فائنل نہیں جیت سکے ، ڈیوڈ ویلی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) دکھ ہے فائنل نہیں جیت سکے
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے کہا ہے کہ کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے۔
لیکن پھر بھی ایک بہترین فرنچائز کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگا۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ دکھ ہے کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے
لیکن پھر بھی ایک بہترین فرنچائز کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگا۔
یہ بھی پڑھیں : قلندرز نے سلطانز سے تاج چھین لیا
ڈیوڈ ویلی نے ملتان سلطانز کے اسٹاف، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
غیرملکی کھلاڑی نے اپنے پیغام کے ساتھ انشاء اللّٰہ بھی لکھا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے غیرملکی جارحانہ بیٹر ٹم ڈیود نے بھی سوشل
میڈیا پر پی ایس ایل سے متعلق لکھا کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے،
مجھے فخر ہے کہ میں اس سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھا۔
ٹم ڈیوڈ نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل7 کی جیت پر مبارکباد دی.
اور ہر طرح سے تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں