لاہور،دو لڑکیاں اجتماعی زیادتی کا شکار

دو لڑکیاں اجتماعی زیادتی

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں تین ملزمان نے مبینہ طور پر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تین موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی بھی چھین لی ،

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی کے علاقے میں تین ملزمان نے مبینہ طو رپر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

متاثرہ کی لڑکی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ میں نے اپنی دو بہنوں سمیت گوہاواٹبہ میں ایک گھر کرایہ کے مکان پر لے رکھا ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات ہم تین بہنیں اور میری ایک دوست گھر موجود تھی کوئی مرد نہ تھا۔ تین افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے میری ساتھ اور میری دوست کے ساتھ زبردستی زنا کیا،

میرے شور مچانے پر پولیس آئی جس نے ایک ملزم پکڑ لیا۔ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار کیش لیکر فرار ہوگئے۔

دو لڑکیاں اجتماعی زیادتی

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: