دوہری شہریت چھپانے کا الزام ، فیصل واوڈا نا اہل قرار
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) دوہری شہریت چھپانے کا الزام
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت چھپانے پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دےدیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا 23 دسمبر کو محفوظ کردہ فیصلہ سنایا‘
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق فیصل واووڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا‘
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں‘
فیصل واوڈا کا سینیٹ کی نشست کیلئے نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے.
فیصل واوڈا فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں فیصلے کے وقت حکومت کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا.
آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ
اور فرخ حبیب فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں موجود تھے
جب کہ فیصلے کے وقت درخواست گزار الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔
فیصل واوڈ نااہلی کیس میں درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ کہ وفاقی وزیر نے بطور امیدوار قومی اسمبلی ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی،
الیکشن کمیشن کے متعدد بار پوچھنے کے باجود فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتائی۔
فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع چھپائے ، منی ٹریل نہیں دی اور ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔
یہ درخواستیں 2 سال قبل 21 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن میں مخالف امیدوار عبدالقادر مندوخیل ، میاں فیصل اور آصف محمود کی جانب سے دائر کی گئی تھیں
جن پر سماعت کا باقاعدہ آغاز 3 فروری 2020 کو ہوا۔الیکشن کمیشن نے متعدد سماعتوں پر فیصل واوڈا سے دہری شہریت چھوڑنے کی تاریخ پوچھی لیکن جواب نہیں ملا۔
فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو بتایا عام انتخابات کے وقت ریٹرننگ افسر کے
سامنے پیش ہوا تو منسوخ شدہ امریکی پاسپورٹ دکھایا تھا.
جس پر کلیئرنس ملی، نادرا نے 29 مئی 2018 کو امریکی شہریت سیز کر دی تھی۔
درخواست گزاروں نے سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی جمع کرائی جس کے مطابق فیصل
واوڈا نے 25 جون 2018 کو امریکی شہریت چھوڑی
تاہم واوڈا نے اس کاپی کو تسلیم نہیں کیا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے
امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کا استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا انہیں
پاکستان یا امریکا کے قانونی پیپر ورک کا زیادہ علم نہیں۔
دوہری شہریت چھپانے کا الزام