دوعشروں بعد عرب امن عمل بحال کرنے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹ/ دوعشروں بعد عرب امن عمل

عرب امن عمل بیس سال کے وقفے کے بعد عرب لیگ نے فلسطین کاز اور علاقائی سلامتی کےلئے امن کی کوششوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور پائیدار امن کے قیام کےلئے ایک اہم قدم ہوگا

اس سلسلے میں سعودی عرب، یوریی یونین اور عرب لیگ نے ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا

جس میں "عرب پیس انیشیٹو” کی بحالی پر غور ہوا۔

سیاسی حالات کی ناساز گاری انسانوں کیلئے بڑا خطرہ

سفارتی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں قرار دیا گیا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کےلئے سیاسی حالات کی سازگاری نہ ہونے کی وجہ سے انسانی حوالے سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جو دو ریاستی حل کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ناجائز یہودی بستیوں کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل اضافہ کسی بھی وقت تشدد کی بڑی لہر کو جنم دے سکتا ہے جو صرف فلسطینیوں کےلئے نہیں بلکہ پورے خطے کےلئے خطرناک ہو گا۔

"عرب پیس انیشیٹو” 2002 میں سعودی عرب نے پیش کیا تھا

"عرب پیس انیشیٹو” 2002میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کیا گیا تھا تاکہ اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تنازعہ کا حل نکالا جا سکے۔ عرب لیگ نے اسی سال اپنی بیروت میں ہونےوالی سربراہی کانفرنس کے دوران اس عرب انیشیٹو کی تائید کی تھی۔ اس انیشیٹو کے مطابق عرب اقوام نے موقف اختیار کیا تھا ‘اگر اسرائیل 67کی جنگ میں زیر قبضہ جانےوالے عرب علاقوں کو خالی کر دے اور آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جائے تو عرب اقوام اسرائیل کےساتھ تعلقات کو ٹھیک کر لیں گی۔

اجلاس کے فیصلے دستاویزی شکل میں امریکہ کو بھی پیش کئے جائینگے

اب بیس برس بعداسی "عرب پیس انیشیٹو” کو دوبارہ سے شروع کیاجارہا ہے تاکہ ایک پائیدار امن کی بنیادرکھی جاسکے۔

حالیہ اجلاس کامقصد عرب پیس انشیٹو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ٹھوس کوششوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اس اجلاس کےلئے سعودی عرب نے کوشش کی تھی،

سعودی عرب کی زیر قیادت اور عرب لیگ کی حمایت سے یورپی یونین نے اجلاس کی میزبانی کی۔

اس کوشش کے نتیجے میں 2ممالک اور تنظیمیں بشمول اقوام متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی امن کے عمل کےلئے ایک بار پھر متحرک ہونگے۔

اجلاس میں کے گئے فیصلوں کو دستاویز کی شکل میں امریکی عہدیداران کو بھی پیش کیا جائےگا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

دوعشروں بعد عرب امن عمل ، دوعشروں بعد عرب امن عمل

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: