دورہ امریکہ، نگراں وزیراعظم اور وفد کا لگژری ہوٹل میں قیام، کرایہ سُن کر ہوں حیران
نیویارک: دورہ امریکہ، نگراں وزیراعظم اور وفد کا لگژری ہوٹل میں قیام، کرایہ سُن کر ہوں حیران
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک آنیوالے پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کے ہمراہ آنیوالا پاکستانی وفد نیویارک کے “ پارک حیات ” ہوٹل جو کہ نیویارک کے ٹاپ 10 ہوٹل لسٹ میں شامل ہونے کیساتھ ساتھ شہر کے مہنگے ترین فائیو سٹار لگژری ہوٹلز میں شمار ہوتا ہے میں قیام کریگا۔
کنگ بیڈ کا کرایہ 1995 ڈالر، ایک ہزار مربع فٹ ون بیڈ روم سویٹ کا کرایہ 4539 ڈالر
پارک حیات ہوٹل کی ویب سائٹ پر دئیے گئے ریٹس کے مطابق ہوٹل کا کنگ بیڈ کیساتھ
ایک رات کا سٹینڈرڈ کرایہ 1995 ڈالر ہے، جب کہ ناشتے کے ہمراہ 2045 ڈالر درج ہے۔
اسی طرح ایک ہزار مربع فٹ ون بیڈ روم سویٹ کا کرایہ 4539 ڈالر مقرر ہے۔
وزیر اعظم اور ان کے ساتھ آنیوالا وفد 18 تا 23 ستمبر تک نیویارک میں قیام پذیر رہے گا۔
جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو کر 26 ستمبر تک جاری رہےگا۔
نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ میں اپنی دیگر مصروفیات کے علاوہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، انوار الحق کاکڑ
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سالانہ اجلاس
میں شرکت کیلئے روانگی کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر ) پر
جاری کردہ بیان میں کہا تھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی
نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، امریکا کے 5 روز ہ اہم دورے پر ہوں، دورے کے دوران عالمی
ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماﺅں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کرونگا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
دورہ امریکہ، نگراں وزیراعظم اور وفد ،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں