تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلے دن کا کھیل شاہینوں کے نام

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) دن کا کھیل شاہینوں کے نام

آسٹریلیا نے 24 سال کے بعد پاکستانی گراونڈز میں میلہ سجا دیا ہے ،

پاکستانی سرزمیں پر 24 سال بعد ہونیوالے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کےنقصان پر 245 رنز بنا لئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا آغاز کیا،

امام الحق نصف سینچری بنا چکے تھے اور عبداللہ شفیق ففٹی بنانے کے قریب تھے

اور ماہرانہ انداز میں شاٹس کھیل رہے تھے لیکن ان کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا

اور عبداللہ شفیق نصف سینچری بنائے بغیر ہی 44 رنز پر لیون کی گیند پر کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

عبداللہ شفیق کے بعد اظہر علی نے امام الحق کے ساتھ کریز سنبھالی اور دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو 200 کا ہندسہ عبور کرا دیا ۔

امام الحق نے 200 گیندوں پر دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 100 سکور کئے ۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ پیٹ کمنز نے عبداللہ شفیق کو آوٹ کر کے حاصل کی۔

دن کا کھیل شاہینوں کے نام

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے