دنیا کی سب سے بڑی کتاب شائع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
ٹیکساس: جے ٹی این پی کے نیوز: دنیا کی سب سے بڑی کتاب
امریکہ میں ایک غیر منافع بخش ادارے (این جی او) اور میوزیم نے مل کر دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی کتاب شائع کرتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا۔
پڑھیں : بھیڑوں کے ریوڑ کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ ریاست ٹیکساس میں
آئی رائٹ نامی غیر منافع بخش ادارے ( این جی او ) اور دی برائن
میوزیم نے مل کر 7 فٹ لمبی اور 11 فٹ چوڑی اب تک کی دنیا کی
سب سے بڑی کتاب شائع کی، جسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے
منتظمین نے مکمل تحقیقات کے بعد ورلڈ ریکارڈ ہوہلڈر بک قرار دیا
اور گینیز بک میں کتاب اور دونوں اداروں کا نام شامل کر لیا۔
مزید پڑھیں : مادہ آکٹوپس کی نر سے اٹکیلیاں، ویڈیو وائرل
آئی ایم ٹیکساس نامی اس کتاب میں تیسری سے بارہویں جماعت کے
1000 طلبا اور طالبات کی تصانیف اور فن پارے موجود ہیں۔
گینیز عالمی ریکارڈز کی جانب سے اس کتاب کو دنیا کی سب سے
بڑی کتاب قرار دیا جا چکا ہے اور یہ کتاب اب ریاست ٹیکساس کا دورہ کر رہی ہے،
جب کہ 24 نومبر کو ہیوسٹن میں تھینکس گِوِنگ ڈے پر پیش کی جائے گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)