دنیا کی جنگلی حیات میں نصف صدی میں70فیصد کمی کا انکشاف

لندن(جے ٹی این پی کے) دنیا کی جنگلی حیات میں نصف
دنیا بھر میں جنگلی حیات کی زیرنگرانی رہنے والی آبادی میں گزشتہ 50برسوں میں تقریبا 70فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے، جس کو انسانی نقل و حرکت سے جوڑا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاری ہونیوالی ایک نئی رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں کے باعث فطرت کے تباہ کن نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف لوِنگ پلانیٹ انڈیکس نے رپورٹ میں ممالیہ جانوروں، پرندوں، امبیبیئنز، رینگنے والے جانوروں اور مچھلیوں سمیت 5ہزار اقسام کی 32ہزار آبادی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں ان کی تیزی سے کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

لاطینی امریکہ اور کیریبین جیسے حیاتیاتی تنوع سے مالا مال علاقوں میں جانوروں کی آبادی میں کمی کے اعداد و شمار 94فیصد تک ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 1970کے بعد سے نگرانی کیے جانیوالے جانوروں کی آبادی میں 69فیصد کمی آئی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل مارکو لیمبرٹینی نے کہا انکی تنظیم نئے اعداد و شمار

پر انتہائی فکرمند ہے۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے جنگلی حیات کی آبادی میں خاص طور پر گرم علاقوں میں تباہ کن کمی

آئی ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ حیاتیاتی متنوع نظاروں کا مرکز ہیں۔


ڈبلیو ڈبلیو ایف میں سائنس کے ڈائریکٹر مارک رائٹ نے کہا نئے اعداد و شمار خاص طور پر

لاطینی امریکہ کیلئے واقعی خطرناک ہیں، کیونکہ حیاتیاتی تنوع اور بہت سی دوسری چیزوں

کیلئے بھی بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

لاطینی امریکہ آب و ہوا تبدیل کرنے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، ہمارا اندازہ ہے فی الحال ایمیزون

کے جنگلات میں 150سے 200ارب ٹن کاربن کا خزانہ موجود ہے۔
یہ 550ارب ٹن سے 740ارب ٹن سی او ٹو کے برابریا موجودہ شرح پر سالانہ گرین ہاس گیسوں

کے اخراج سے 10سے 15گنا زیادہ ہے۔
انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے پانی کی پرجاتیاں کسی دوسری رہائشگاہوں میں پائی جانیوالی

جانداروں کی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوئی ہیں،
ان میں 1970سے اب تک 83فیصد آبادی میں کمی آئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی حیات کے نقصان کے اصل اسباب میں ترقی اور کاشتکاری،

استحصال، حملہ آور جانداروں کو لانا، آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور بیماریاں شامل ہیں۔

دنیا کی جنگلی حیات میں نصف

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: