دنیا کا سب سے پتلا ترین اور فلک بوس 91 منزلہ اسٹائن وے ٹاور مکمل

مین ہٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: دنیا کا سب سے پتلا ترین ٹاور

دنیا کا پتلی ترین اور فلک بوس ٹاور ( اسکائی اسکریپر) اب افتتاح کے لیے تیار ہے جو 91 منزلہ بلند ہے اور مجموعی طور پر 1428 کی بلندی رکھتا ہے۔

امریکی شہر مین ہٹن کے سیںٹرل پارک میں قائم اس شاندار عمارت کو اسٹائن وے ٹاور کا نام دیا گیا ہے۔

یہاں امریکہ کی مشہور پیانوساز کمپنی اسٹائن وے اینڈ سنز قائم تھی جہاں سوئی کی طرح کھڑی عمارت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔

اس میں 46 اپارٹمنٹ قائم ہیں جو ایک منزلہ یا ڈپلیکس ہیں،

جبکہ اسے چونے کے پتھر، ماربل، گہرے سیاہ فولاد و دیگر اجزا سے تعمیر کیا گیا ہے۔

امریکی خاتون سفارت کار نے پاکستان سے بھارت جاکررکشہ خرید لیا

اندرونی ڈیکوریشن میں شاہ بلوط درخت کی لکڑی لگائی گئی ہے

جبکہ پکاسو اور دیگر مشہور مصوروں کے اصلی فن پارے لگائے

گئے ہیں جو اس عمارت کو انتہائی قیمتی بناتے ہیں۔ اس عمارت کی

تعمیر کا مقصد نیویارک کے اس شاندار عہد کو دوہرانا ہے جو انیسویں

صدی کی تعمیرات میں جھلکتا تھا۔ اس وقت گھروں کے اندرونی

ڈیزائن کو بہت خوبصورتی سے بنایا جاتا تھا۔ تاہم اب اسی انداز

کو دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی ہے اور اطراف کے علاقے بھی

غیرمعمولی مہنگے ہیں جہاں ارب پتی افراد رہتے ہیں۔

امریکی گلوکار جیک وائٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف منفرد احتجاج

اس عمارت کے اندر 82 فٹ وسیع سوئمنگ پول اور فرش سے چھت

تک شیشوں والے کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔ یہاں تک کے فن پاروں

کے فریم سونے اور چاندی سے مزیئن کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے

بہترین شیف والے باورچی خانے بھی موجود ہیں۔ ان تمام خواص کے

ساتھ اسے دنیا کی سب سے پتلی اور مہین فلک بوس عمارت قرار دیا گیا ہے۔

جب رات کو مختلف زاویوں سے اس پر روشنی پڑتی ہے تو ٹاور کا حسن بڑھ جاتا ہے۔

1970 کے عشرے میں ہانگ کانگ میں ایسی ہی بلند عمارتیں بنائی گئی تھیں، جنہیں پینسل ٹاور کا نام دیا جاتا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

دنیا کا سب سے پتلا ترین ٹاور ، دنیا کا سب سے پتلا ترین ٹاور

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: