دنیا کا سب سے بڑا پیزا 13ہزار 990 اسکوائر فٹ پر مشتمل
لاس اینجلس: جے ٹی این پی کے نیوز: دنیا کا سب سے بڑا پیزا
13ہزار 990 اسکوائر فٹ پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پیزا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ایرک نے مشہور پیزا برانڈ کے ساتھ مل کر تیار کیا۔
اٹلی میں نباتاتی عجوبہ انجیر کا الٹا درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے پیزا کو امریکہ کے لاس اینجلس کنونشن سینٹر میں تیار کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس پیزا کی تیاری میں 6 ہزارکلو سے زائد میدے کا استعمال ہوا،
جبکہ اس میں 2 ہزار کلو سے زائد سوس ( Sauce ) کا استعمال کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پیزا کو سب
سے مزیدار بنانے والا اور اہم جز چِیز ہے جو 3 ہزار 6 کلو سے
زائد استعمال ہوا، اور اس میں 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پیپرونی
کے ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکا
کے لاس اینجلس کنونشن سینٹر میں تیار کئے گئے پیزے کو ٹکڑوں کی صورت میں بیکڈ کیا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)