دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ پگھلنے کے قریب ، ناسا کا انتباہ
نیویارک () دنیا کا سب سے بڑا برفانی
قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ اے 76 اے اب پگھلنے کے قریب ہے،
امریکی خلائی ادارے ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔
امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق یہ برفانی تودہ 135کلومیٹر طویل اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے،
یہ پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔اے76اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر لی جس میں اسے ڈریک گزرگاہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔
ناسا نے انسان کے ابتک کسی ایلین سے نہ مل سکنے کی وجہ بھی بتادی
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے انسان کائنات میں کسی خلائی زندگی کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،مگر انسانوں کا کسی ایلین تہذیب کو دریافت کرنے کا امکان نہیں ۔
درحقیقت ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق اس کی ایک وجہ موجود ہے جس کے باعث انسانوں اور ایلین تہذیب کے ملنے کا امکان ختم ہوجاتا ہے،
ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ یہ وجہ کسی تہذیب کا بہت زیادہ ذہین ہوجانا ہے۔
کسی ایلین تہذیب کا خاتمہ ممکنہ طور پر خود اپنے ہاتھوں بہت زیادہ ذہانت کی وجہ سے ہوجاتا ہے۔
اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو انسانوں کی قسمت بھی یہی ہوسکتی ہے۔
اسے گریٹ فلٹر تھیوری کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق کائنات میں متعدد تہذیبیں موجود ہوسکتی ہیں
مگر وہ زمین سے رابطے سے قبل ہی خود کو تباہ کرلیں گی۔
انسان اپنے خاتمے کا باعث خود بن سکتے ہیں،سائنسدانوں کو خدشہ
سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ذہانت رکھنے والے جاندار جیسے انسان اپنے خاتمے کا باعث خود بن سکتے ہیں،
مگر ہم اس سے بچ سکتے ہیں جس کیلئے تباہی کا باعث بننے والے عناصر کی شناخت کرنا ضروری ہے۔
انسان یا کسی بھی ذہین ایلین تہذیب کا خاتمہ جوہری جنگ، وبا، موسمیاتی تبدیلیوں اور کنٹرول سے باہر مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں ہوسکتا ہے۔
محققین کے مطابق اس سے بچنے کا راستہ ایک ہی ہے اور وہ ہے اپنی بقا کیلئے متحد ہوکر کام کرنا۔
اس تحقیقی مقالے کو ابھی کسی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا بلکہ اسے ایک پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا۔
دنیا کا سب سے بڑا برفانی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی