دلہا کی طرف سے سستا لہنگا بھیجنے پر دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) دلہا کی طرف سے سستا لہنگا

شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے،

بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اسے دلہے کی طرف سے بھیجا ہوا لہنگا پسند نہیں آیا،

5 نومبر کو دونوں کی شادی ہونا تھی ، جس کے لیے دلہے کے گھر والوں نے لکھن سے 10 ہزار کا لہنگا آرڈر کیا لیکن دلہن کو نہ ہی قیمت پسند آئی اور نہ ہی اس کا کپڑا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو گئی۔

معاملہ اتنا بڑھا کے پولیس تک پہنچ گیا، دونوں خاندانوں نے پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹوں کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی اور وہ اپنے اپنے شہر واپس روانہ ہو گئے۔

دلہے کے خاندان کی جانب سے مہمانوں کو دعوت نامے بھی دئیے جا چکے تھے،

لیکن دلہن کی ضد کی وجہ سے انہیں سب سے معافی مانگتے ہوئے شادی روکنی پڑی۔

دلہا کی طرف سے سستا لہنگا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: