دعا زہرا کی شادی اسلامی و فقہی قوانین کے مطابق ناجائز، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز ) دعا زہرا کی شادی ناجائز

معروف خطیب و عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے دعا زہراء اور ان کے والدین سے

اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا زہراء پاکستان کی بیٹی اور شہری ہے

اس کےساتھ اظہارِ یکجہتی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہر پاکستانی مثبت کردار ادا کرے

دعا زہرا کی شادی اسلامی و فقہی قوانین کے مطابق ناجائز، علامہ شہنشاہ نقوی
دعا زہرا اور ان کے شوہر کا عدالت میں پیشی کے موقع پر گروپ فوٹو، https://jtnpk.com

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا ہر پاکستانی دعا زہراء کا مسلک، مکتب، مذہب

اور فقہ دیکھے بغیر پاکستان کی بیٹی ہونے کے عنوان سے اپنا مثبت کردار

ادا کرے، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، لہٰذا اسے مسئلے کو مسلک و مکتب

سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی سازش

کے تحت اس مسئلے کو سجایا جا رہا ہے اور کسی بے حیائی کی تحریک کو رواج دینے کی کوشش

کی جا رہی ہے تو پاکستان کے غیرتمند عوام کبھی اور کسی طور ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے

دیں گے۔

مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو غیور عوام احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے

علامہ شہنشاہ نقوی نے پاکستان کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی و فقہی قوانین

کے مطابق یہ شادی جائز نہیں، لہٰذا اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہ مسئلہ جلد حل نہ کیا

گیا تو پھر پاکستان کے غیور اور باغیرت عوام بلاتفریق اپنی بیٹیوں کی آزادی اور تحفظ کے انتظام

کے لئے آئین و قانون کے وضع کردہ دائرے میں اپنے جائز و قانونی حقوق حاصل کرنے کے لئے

احتجاج کے عمل میں اتریں گے اور پھر دعا زہراء کے نام پر پاکستان کی ہر بیٹی کا تحفظ یقینی

بنایا جائے گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

دعا زہرا کی شادی ناجائز ، دعا زہرا کی شادی ناجائز

=====> صوبہ سندھ سے مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: