دشمن حکومت گرانے میں ناکام رہا، اب مزدوروں کو اُکسائے گا،علی خامنہ ای

تہران:جے ٹی این پی کے نیوز: دشمن حکومت گرانے میں ناکام رہا

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دو ماہ کی بد امنی کے باوجود دشمن اسلامی حکومت کو گرانے میں ناکام رہنے کے بعد اب مزدوروں کو احتجاج کیلئے آگے لانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای کا یہ بیان ایرانی یونیورسٹیوں

اور بعض شہروں میں ہونیوالے شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

پڑھیں : ایران میں مظاہرے، امام خمینیؒ کا پرانا گھر نذر آتش

ایرانی سریم لیڈر نے مزید کہا ’’ اللہ تعالیٰ ‘‘ کا شکر ہے کہ اس

لمحہ موجود تک ہمارا دشمن ناکام رہا ہے، لیکن دشمن ہر روز

ایک نیا داو آزما رہا ہے اور پھر اس داو میں بھی شکست سے

دوچار ہو رہا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویشن کے مطابق

خامنہ ای نے کہا کہ ہو سکتا ہے اب دشمن مختلف طبقات یعنی

مزدوروں اور خواتین کو آگے لانے اور آزمانے کی کوشش کرئے۔

ایرانی صحافی بھی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

ادھر ایرانی صحافی بھی اپنے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا

مطالبہ کرتے ہیں۔ ان صحافیوں کو مہسا امینی کی ہلاکت سے متعلق

خبروں کی کوریج پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ایران میں بد امنی

کی یہ لہر ستمبر میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت

کے بعد شروع ہوئی۔ مہسا امینی کو سر نہ ڈھانپنے کی وجہ سے

گرفتار کیا گیا تھا کہ ایرانی قانون کے مطابق یہ قانون کی خلاف

ورزی تھی۔ مہسا کی ہلاکت کے بعد سولہ ستمبر سے احتجاج

شروع ہو کر ابھی تک جاری ہے۔ ابتک اس احتجاج میں سیکڑوں

شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں گرفتار ہو چکے ہیں۔

جاری احجتاج ایران حکومت کیلئے ابتک کا بڑا چیلنج

جاری احتجاجی مہم ایرانی علما کی حکومت کیلئے کئی دہائیوں میں ابتک کا سب سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ وقت کیساتھ ساتھ احتجاج میں شدت آرہی ہے اور حکومتی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

دشمن حکومت گرانے میں ناکام رہا ، دشمن حکومت گرانے میں ناکام رہا

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: