دسمبر سے گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس ملے گی، سوئی ناردرن

لاہور(جے ٹی این پی کے) دسمبر سے گھریلو صارفین کو 8

ماہ دسمبر کے پہلے ہفتہ سے گھریلو صارفین کو 24گھنٹوں میں صرف 8گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی.

پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے اوقات میں ہی فراہم کی جائے گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ صورت حال نسبتاً بہتر دکھائی دے رہی ہے لیکن جونہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،

دسمبر سے صورتحال بدتر ہونا شروع ہوجائے گی .

سوئی ناردرن ذرائع کے مطابق گیس کی قلت سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوگا.

کیونکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے پاس صوبے کیلئے مطلوبہ مقدار میں گیس دستیاب نہ ہوگی .

اس کی وجہ یہ ہے کہ گیس کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ دیگر صوبوں سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے کم ہے.

سوئی ناردرن کے نیٹ ورک کو اگلے ماہ 300 ایم ایم سی ایف ڈی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا،

چنانچہ گھریلو صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں کمی کردی جائے گی.

پنجاب میں سی این جی سیکٹر پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے چونکہ اس نے ایل این جی کا استعمال شروع کردیا تھا.

لیکن اس وقت ایل این جی بھی دستیاب نہیں کیونکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اس کی

اسپاٹ خریداری میں کامیاب نہیں ہوسکی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے.

جس سے صورتحا ل مزید خراب ہو سکتی ہے ۔
دسمبر سے گھریلو صارفین کو 8

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: