تازہ ترینشوبز،فیشن

دبنگ خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ؟، جان کر حیران رہ جائیں گے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ممبئی( جتن اردو نیوز ) دبنگ خان شادی وجہ

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان 56 سال کے ہو گئے۔ انہوں نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اس کی وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹر بالی وڈ کی سپر سٹار اداکاراوں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی شادی کے چرچے تو ہوئے، لیکن شادی نہ ہوسکی۔

=-= ضرور پڑھیں =-= اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں مجھے اور ہدایت چاہیے, وینا ملک

اب سلمان خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ سلمان خان نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول ہیروئن ریکھا ہیں۔

وہ بچپن سے ریکھا کے پرستار تھے

کیونکہ وہ بچپن سے ریکھا کے پرستار تھے۔ اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا ان کی پڑوسی تھیں جن کو واک پر جاتا دیکھنے کے لئے وہ صبح ساڑھے 5 بجے اٹھ جایا کرتے تھے۔

دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک میری شادی نہیں ہو سکی۔ یاد رہے 67 سال کی ریکھا ماضی کی سپر سٹار رہی ہیں۔

سانپ کے ڈسنے کے بعد سلمان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

دبنگ خان آف بالی ووڈ سلمان خان 56 سال کے ہو گئے ہیں۔ ابھی اپنے پنویل فارم ہاوس میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں سلمان خان کو فوٹو گرافرز گروپ پاپرازی کیلئے پنویل فارم ہاوس کے باہر پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔

سلمان خان کی اس فوٹو سیشن کے دوران فوٹوگرافرز کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی ہوئی۔ جیسے ہی سلمان خان اپنے گارڈز کے ہمراہ فارم ہاﺅس سے باہر آئے، فوٹوگرافرز نے بلند آواز میں اداکارکو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’تم جیو ہزاروں سال بھائی جان‘۔

سانپ کے کاٹنے کے بعد ایسی مسکراہٹ آتی ہے

دبنگ خان پاپرازی گروپ کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب دیتے ہوئے مسکرائے اور کہا کہ سانپ کے کاٹنے کے بعد ایسی مسکراہٹ آتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو اُن کے فارم ہاوس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ جس کے بعد اُنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ یہ واقعہ ان کے پنویل فارم ہاوس پر پیش آیا تھا۔

تاہم اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے ہسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

دبنگ خان شادی وجہ ، دبنگ خان شادی وجہ ، دبنگ خان شادی وجہ ، دبنگ خان شادی وجہ ، دبنگ خان شادی وجہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے