دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی
دبئی ( جے ٹی این پی کے نیوز) دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی
دنیا بھر میں بٹ کوائن کا بطور کرنسی استعمال وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے،
دبئی میں جلد سکول فیسوں کی ادائیگی بھی اس ڈیجیٹل کرنسی میں ہونے لگے گی۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک سکول نے ایک اعلامیہ جاری کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایتھریم اور بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسیوں میں فیس
وصولی کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ خلیجی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹیزنز
سکول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی کی جانب سے کرپٹو
اثاثوں کے لیے کی گئی قانون سازی کے بعد ہم والدین کو بٹ کوائن اور ایتھریم کی
شکل میں فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر سوچ رہے ہیں۔
کرپٹو کرنسیوں کی وصولی کے لیے حکومتی طریقہ کار استعمال کیا جائیگا
سکول انتظامیہ کے مطابق کرپٹوکرنسیوں کی وصولی کے لیے حکومت کی جانب
سے متعین کردہ طریقہ کار اور پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا، یہ پلیٹ فارم
ڈیجیٹل کرنسی کو خود کار طریقے سے درہم میں تبدیل کر دیتا ہے۔ دبئی کے سکول
کے بانی زاویا عادل الزرونی کا کہنا ہے کہ پہلے کرپٹو کرنسی صرف سرمایہ
کاروں کے درمیان ہی گھوم رہی تھی، اب یہ مرکزی دھارے میں شامل ہو کر روایتی
مالیاتی نظام کو تبدیل کر رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق امارات کی ڈیجیٹل معیشت میں
اس سے نوجوان نسل کا کردار بڑھ جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں
یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے
ایک نئے قانون کی منظوری دی تھی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی