خیبر یونین آف جرنلسٹس کی صحافی شہریار جلیل پر تشدد کی مذمت

اہم خبر/ خیبر یونین آف جرنلسٹس

پاکستان بھر میں صحافی نشانے پر۔۔۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم خیبر یونین آف جرنلسٹس (کے ایچ یو جے) نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ملک بھر کی طرح کے پی میں بھی صحافیوں کو دبانے کی کوشش میں تشدد کا نشانہ بنانے جیسی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کا مبینہ طور پرنَقاہت زدہ ہونا قرار دیا ہے۔

حکومت اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

صحافتی تنظیم نے مذمتی بیان گزشتہ روز ایک اخبار کے سینئر رپورٹر شہریار جلیل پر پشاور پولیس کے تھانہ پشتخرہ کے ایس ایچ او حسن خان کی جانب سے بدتمیزی اور تشدد کے خلاف جاری کیا گیا۔

شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔خیبر یونین آف جرنلسٹ کے صدر ناصر حسین اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں صحافی شہریار جلیل کے ساتھ ایس ایچ او پشتخرہ حسن خان کے نامناسب رویے کی مذمت کی ہے،

ایس ایچ او نے صحافی پراسکی فیملی کے سامنے تشدد کیا

انکا کہنا تھا کہ روزنامہ آج سے وابستہ صحافی اور پشاور پریس کلب و یونین کے سینئر ممبر شہریار جلیل

اپنی فیملی کے ہمراہ رنگ روڈ پر کھلنے والے نئے شاپنگ سنٹر امتیاز سٹور پر فیملی کے ساتھ موجود تھے

جب ایس ایچ او پشتخرہ نے معمولی سی بات پر انکے ساتھ پہلے تلخ کلامی کی اور اسکے بعد بدتمیزی اور

تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ ،آئی جی پولیس ،اور پشاورپولیس کے سربراہ سے مطالبہ

کیا ہے کہ مزکورہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر

پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ستوری رائٹر سے راپطہ کرنے کیلئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کریں شکریہ

خیبر یونین آف جرنلسٹس

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: