خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی انااہلی معاملے پر کارکنان کی

جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا سینکڑوں کارکنان سراپا احتجاج ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کیبعد پی ٹی آئی

کے مشتعل کارکنان نے اس فیصلے کے خلاف موٹروے سمیت پشاور کے مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے

شاہراہوں کو بند کیا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاورچمکنی انٹرچینج کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی کے 700

سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کا موٹر وے ٹول پلازہ پر احتجاج، موٹروے بند کرنے ،

ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر

تحریک انصاف کے سات سو سے زائد کارکنان کے خلاف تھانہ چمکنی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: