تازہ ترینخیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، پی ٹی آئی سرفہرست

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن

Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18اضلاع میں ہونیوالی ووٹنگ کے بعد نتائج آنے

کا سلسلہ جاری ہے۔اکثر مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آگے ہیں تو ہزارہ ڈویژن میں مسلم

لیگ( ن) کے امیدواروں نے مخالفین کو سخت مقابلہ دے رکھا ہے، جن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

اور اب تک کسی بھی جگہ سے مکمل نتیجہ موصول نہیں ہوا۔

ضرور پڑھیں۔ اپوزیشن جال میں پھنس گئی،ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم

جن اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی

ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات،

شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں شامل ہیں۔

صوبے کے 18 اضلاع کی کُل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر 6176

پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے

کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی میئرز کی نشست پربڑے معرکے متوقع ہیں۔

پڑھیں۔ نمی دانم به کجا می روم فقط می خواستم؟

ایبٹ آباد ضلع میں چار تحصیلوں کیلئے چیئرمین اور تحصیل میئر کا انتخاب ہوا۔تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں

کیلئے 651 امیدوار ہیں، ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

15سو سے زائد پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا 

خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں، مزدور،کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446

امیدوار اور اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔گزشتہ روز تمام انتخابی مواد، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز

اور پولنگ سٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا گیا

سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس

کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) جے یو آئی کے مفتی غلام اللہ 9 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گوھرعلی خان 8 ہزار77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

  54 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا

ضلع سوات کی تحصیل چار باغ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) جے یو آئی کے احسان اللہ 12 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حیدر علی 7 ہزار 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے