خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں 233 ، پنجاب بھر سے 185 افراد ڈینگی مچھر کا شکار

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں

ملک بھرمیں ڈینگی مچھر کے وار سے متاثرہ مریضوں کاہسپتالوں میں ہجوم دکھائی دے رہا ہے تازہ صورتحال

یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں سے 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ

صوبے بھر میں سب سے زیادہ دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 103 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ۔۔،

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے وار سے صوبے بھر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ادھر دوسری جانب شہریوں کی

جانب سے حکومت پر سپرے نہ کرانے کا الزام عائد کیا ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر سے

متاثرہ افراد کے علاج کے لئے وائرس کے خاتمے کیلئے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شہریوں کے

مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں شہری ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ

کیا ہے کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی بیشتر دواؤں کی بڑھتی قیمتیں پر فی الفور کنٹرول کیا جائے۔

کے پی کے میں ڈینگی وائرس کے متعلق خصوصی رپورٹ ضرور پڑھیں-

کے پی کے میں ڈینگی وائرس کے متعلق خصوصی رپورٹ ضرور پڑھیں-

 ڈینگی وار: کیا 2022 خیبر پختونخوا کا خطرناک ترین سال ہوگا، حکام نے خبردار کردیا.!

پنجاب کے مختلف اضلاع سے رپورٹ کیسز کی تعداد

ادھر صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی مچھر کے وار سے شہریوں میں تیزی کے ساتھ وائرس پھیل رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے صوبے بھر میں 185 افراد میں ڈینگی وائرس ہونے کے

نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں

پنجاب کے مختلف اضلاع کی رپورٹس کچھ یوں ہیں کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ڈینگی

کے 92،گجرانوالہ سے18،شیخوپورہ سے11، راولپنڈی سے28 اورملتان سے9 کیسزسامنے آئےہیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: