خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا میدان سج گیا
پشاور ( بیورو رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ضمنی
ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی
کے امیدوار کے قتل ہونے کے باعث ملتوی ہوئی پولنگ سمیت خیبر پختونخوا
کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ آج ہو رہی
ہے، صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 13 ا ضلاع کے مختلف
پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیلئے انتظامات مکمل، انتخابی عملہ میں انتخابی
میٹریل بھی تقسیم کر دیا گیا، جبکہ امیدواروں کی جانب سے رات گئے تک سیاسی
سرگرمیاں عروج پر رہیں اور مخالفین پر تابڑ توڑ سیاسی حملے بھی جاری رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کا میئر کون، فیصلہ آج
تفصیلات کے مطابق پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ کے 13اضلاع
میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی اداروں کی نفری
گزشتہ روز سے تعینات کی گئی۔ انتخابات میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاک
فوج اور فرنٹیئر کور کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے. حساس و حساس ترین
پولنگ سٹیشنوں پر سکیور ٹی ہائی الرٹ ہے۔
ری پولنگ 97 وویلج و نیبرہوڈ کونسلز کے 237 پولنگ سٹیشنز پر
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بیشتر تعلیمی ادارے گذشتہ روز سے بند
رہے۔ آج ہونیوالے انتخابات میں 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز اپنا حق رائے دہی
استعمال کرینگے۔ 13اضلاع میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے باعث ملتوی
ہونیوالے انتخابات کی ری پولنگ 97 وویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں کے 237 پولنگ
سٹیشنز پر ہو رہے ہیں جس کیلئے 739 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، ان حلقوں
میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 541، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1
لاکھ 74ہزار 609 ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہیگا
امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی ہونیوالے انتخابات کیلئے 6 اضلاع کے 331
پولنگ سٹیشنز پر انتخابات ہو رہے ہیں، جس کیلئے 1 ہزار 122 پولنگ بوتھ قائم کئے
گئے ہیں۔ پشاور، قادرآباد اور آفریدی گڑھی کے 6،6 پولنگ سٹیشزنوں پر دوبارہ
انتخابات ہو رہے ہیں، قادر آباد کے پانچ پولنگ سٹیشنوں پر تمام نشستوں کے لئے
دوبارہ جبکہ آفریدی گڑھی کے ایک پولنگ سٹیشن پر صرف سٹی میئرکیلئے الیکشن
ہو رہے ہیں، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پا نچ بجے تک جاری رہیگا۔
ڈیرہ سٹی میئر کا الیکشن عمر خظاب شیرانی کے قتل کے باعث ملتوی ہوا
بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر
تحصیل ڈیرہ کی نشست پر اے این پی کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے
قتل کے واقعہ کے بعد ملتوی ہونیوالے انتخابات کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان،
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان سمیت 13 اضلاع کے مختلف پولنگ
اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ آج ہو رہی ہے۔
= پڑھیں: پشاور کا نو منتخب یوتھ کونسلر عوامی نمائندوں کیلئے مثال
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ کیلئے انتخابی مہم کا
وقت گزشتہ شب رات 12 بجے ختم ہو گیا اور امیدواروں کی جانب سے
رات گئے تک سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں اور مخالفین پر تابڑ توڑ
سیاسی حملے بھی جاری رہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں
سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست پر پولنگ کے عمل کیلئے تحصیل بھر
میں 302 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے ڈی
پی او ڈیرہ کی نگرانی میں7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ذمہ
داری سرانجام دے رہے ہیں، کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔
= ضرور پڑھیں: وقت نے ثابت کیا سابقہ الیکشن جعلی تھے، فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کے
نامزد امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے بھائی عمر امین
گنڈہ پور، جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدوار و معروف کاروباری
شخصیت کفیل احمد نظامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی
کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ضمنی ، خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ضمنی