خیبرپختونخوا کے دو شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پشاور: خیبرپختونخوا کے دو شہروں میں پولیو
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو شہروں صوبائی دارالحکومت پشاور اور ضلع ہنگو میں قومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور اور ہنگو کے سیوریج کے پانی میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
والدین بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضروری پلوائیں، وفاقی وزیر صحت
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور اور ہنگو میں پولیو وائرس
کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے سیوریج پانی میں
وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے، ان دونوں شہروں سے سیوریج کے نمونے اپریل 2023
میں لیے گئے تھے۔ وفاق کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ
ہوا ہے، گرمیوں کے آغاز میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس ملنا تشویشناک ہے اس حوالے
سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان کے صوبے
ننگرہار میں موجود وائرس سے منسلک ہے، پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں
مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو
آئندہ تمام مہمات میں پولیو کے حفاظتی قطرے ضروری پلوائیں، تاکہ وہ اپنے بچوں کو اس موضی
وائرس سے محفوظ رکھ سکیں، بصورت دیگر خدا نخواستہ ان کے بچے پوری زندگی کیلئے اپاہج
بھی ہو سکتے ہیں، جو خود والدین اور ان کے بچوں کیلئے ساری زندگی کا روگ بن سکتا ہے، اس
لئے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کے دوران والدین کی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
خیبرپختونخوا کے دو شہروں میں پولیو
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں