خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان کس نے کیسے منایا؟ جتن کی خصوصی رپورٹ
خصوصی رپورٹ: بیورو چیف / عمران رشید خان / خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان
خیبر پختونخوا کے طول وعرض میں جشن آزادی جوش جذبہ کیساتھ منایا گیا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور،قبائلی اضلاع میں 23 مارچ کا دن ملی جوش جذبے سے منایا گیا، یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاؤس، خیبرپختونخوا حکومت، پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، تعلیمی ادارے، سول سوسائٹیز دیگر اداروں اور مختلف تاجر تنظیموں یونینز کی جانب سے ریلیاں، پرچم کشائی، شجر کاری مہم، پیغامات، پاسنگ آؤٹ پریڈ، کھیلوں کے مقابلے، ٹورنمنٹ اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
جے ٹی این پی کے نیوز اردو (میڈیا ویب) کی جانب سے ایک خصوصی ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں متحد رہنا ہو گا، گورنر شاہ فرمان
گورنر شاہ فرمان نے اپنے پیغام میں کہا 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری اور الگ ریاست بنانے کا فیصلہ بالکل درست فیصلہ ثابت ہوا، یوم پاکستان پر او آئی سی کانفرنس پاکستان کی اہمیت و وقار میں اضافہ کا ثبوت ہے، ملک دشمن طاقتیں ہمیں زبان، نسل، رنگ اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں متحد رہنا ہو گا۔
پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد و عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، وزیراعلیٰ
محمود خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 23 مارچ ہمیں اس تاریخ ساز دن کی یاد دلاتا ہے، آج سے 82 سال قبل جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، یہ دن اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے اپنے اسلاف کے نظریات پر کار بند رہیں گے۔
نوجوان اپنے ملک پر فخر کریں۔ بیرسٹر محمد علی سیف
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی اور خودمختاری سے وفاداری کی تجدید کا دن ہے۔ پاکستان کے قیام کے مقاصد کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھنی ہے۔
23 مارچ ہماری تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ کامران خان بنگش
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کا یہ پیغام تھا کہ 23 مارچ کو ایک الگ ریاست کا فیصلہ کیا اور اسے پورا کیا تاکہ مسلمان اپنی اقدار، ثقافت اور مذہب پر آزادی سے عمل کرسکیں۔ ہماری افواج پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی طرف جو بھی میلی نظر سے دیکھے گا اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیاں یاد دلاتا ہے، خلیل الرحمان
وزیراعلی کے مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیا ہے کہ یہ دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔
خوشی ہے قوم نے فوج کیساتھ یکجاں ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا، ڈاکٹر سمیرا شمس
ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا اس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور ہم نے آزاد ملک کا خواب دیکھا جو کہ 7 سال بعد پورا ہوا، پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبے ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔
ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط قائم کرنے کی ضروت ہے. ارشد ایوب خان
خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے جس جوش و جذبہ سے حصول پاکستان کیلئے جدوجہد کی تھی اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب کو بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
گورنر ہاؤس میں پروقار تقریب، 8 شخصیات کو صدارتی ایوارڈ دیئے گئے






یوم پاکستان، خیبرپختونخوا پولیس کے سپاہ سالار کا پی ٹی سی کا دورہ، پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی









تربیت مکمل کرنے والے جوان عملی زندگی میں اپنے حلف کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔آئی جی پی



صوبائی حکومت پولیس فورس کس استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، معظم جاہ



بعد ازاں آئی جی پی نے پولیس ٹرینگ کالج میں آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔
جنوبی وزیرستان، پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب، کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد






یوم پاکستان‘ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں پرچم کشائی کی تقریب









ٹانک میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب اور ریلی کا انعقاد






یوم پاکستان، تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے صدر شاہد خان کی قیادت میں ریلی، کیک بھی کاٹا






تاجر رہنما مجیب الرحمان کی زیر قیادت پشاور چھاؤنی میں ریلی نکالی گئی
صدر مجیب الرحمٰن نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ء تجدید عہد کا دن ہے،



خیبرپختونخوا کی الیکٹرانکس مارکیٹ کے چیئرمین کی زیر قیادت یوم پاکستان کی مناسب سے پروقار تقریب
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی معروف الیکٹرانکس مارکیٹ کریمپورہ کے چیئرمین حبیب اللہ کے دفتر میں عظیم الشان یوم پاکستان
کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں نائب صدر کریمپورہ عنایت الرحمان، جنرل سیکرٹری
مبشر حسین، جائنٹ سیکرٹری پیر وقار جمال، فنانس سیکرٹری سید اویس اعجاز، تاجرحاجی زاہد اللہ، تاجر عبدالوحید سمیت بازار
23 مارچ ہر سال اہل پاکستان کو اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا، حبیب اللہ
تاجربرادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر یوم عہد وفا و قرار داد پاکستان کی یاد
کیک کاٹا گیا
چیرمین حبیب اللہ (شاہ جی) اور نائب صدر عنایت الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ وہ عظیم دن ہے،
جب زنجیر توڑنے کا عہد و پیماں کیا اور غلامی سے نجات پانے کیلئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔
اس قرار داد کی روشنی میں قائداعظم محمد علی جناح نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و
جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کیا جو برصغیر کے
یہ ایک عظیم دن ہے، اس روز غلامی سے نجات پانے کا عہد کیا گیا، عنایت الرحمان
مسلمانوں کی ایک اہم اور اشد ضرورت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ارض وطن کے تاجر پاکستان کے
ساتھ کھڑی ہیں اور ہر مشکل وقت میں تاجر برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے یہ تجدید عہد
وفا کا دن ہے جو ہمیں ہر سال اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا۔
آئیے ہم عہد کریں کہ وطن عزیز سرزمین پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر اپنی جان
و مال لٹانے سے دریغ نہ کرینگے۔، بعد ازاں علامتی ریلی کی شکل میں تمام تاجر جنرل سیکرٹری مبشر
حسین اور بازار کے دیگر تاجروں کی دکانوں پر گئے جہاں کیک کاٹے گئے اس موقع پر بازار کے جنرل
سیکرٹری مبشر حسین کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جس جذبہ کی ساتھ منظور کرائی گی تھی اسی جذبہ کیساتھ
ھم تاجر متحد کھڑے ہیں، اور اس کے بعد چیئرمین حبیب اللہ کے دفتر واپس آکر ملک کی سلامتی ترقی
و کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو== ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان ، خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان ، خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان
خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان ، خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان ، خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان