خیبرپختونخوا میں انوکھی شادی، دولہا اندر ولیمہ باہر ..

پشاور : بیورو چیف/ عمران رشید خان : خیبرپختونخوا میں انوکھی شادی
Imran Rasheed
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے  کوہاٹ روڈ پر مقامی شادی ہال میں آج ولیمہ کی ایک انوکھی تقریب دیکھنے میں آئی جس میں مدعو ہونیوالے لوگ نوٹوں والے اور دیگر تحائف دلہے کو پہنانے کے بجائے ایک سائیڈ پر آویزاں اور رکھتے دکھائی دیئے۔

مگر آخر تقریب میں آئے مہمانوں کو ایسا کیوں کرنا پڑا ۔۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ہفتہ کی شب شاہجان ولد زیارت گل کی بارات جب پشاور اندرون شہر ہشت نگری پہنچی تو مقامی تھانہ گلفت حسین شہید پولیس نے بارات کو گھیرے میں لے کر باراتیوں سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے بچارے دلہا کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور اسکے خلاف 15 AA کا مقدمہ درج کردیا جس کے باعث دلہا اپنے ولیمہ میں شرکت نہ کرسکا۔

پولیس کاروائی قانون کے مطابق ۔۔؟

ہشت نگری تھانہ گلفت حسین شہید پولیس نے شاہجان نامی دلہہ کی سہاگ رات گھر کے بجائے حوالات میں گزارنے کا کریڈٹ تو حاصل کر لیا مگر کیا قانون میں اسکی کوئی جگہ ہے اس حوالے سے ھم نے محکمہ خیبرپختونخوا پولیس میں اچھی شہرت رکھنے والے پولیس آفیسر سے سوال کیا تو انکا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صرف جرم پکڑنا ہے ہاں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے دباؤ ڈالنا بھی ایک طرح سے ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ بھٹکتی گولی کسی کا گھر اجاڑنے کا سبب نہ بن سکے۔۔۔

دلہا کے عزیز و اقارب اور دوستوں کا بیان

اس حوالے سے شاہجان کے رشتہ داروں و دوست احباب کا کہنا ہے کہ پولیس کا دلہا کو گرفتار کرنا اور پھر ضمانت پر رہا نہ کرنا ضرور ہمارے کسی مخالف کی ایماء پر کیا گیا ہے۔

قصہ مختصر .

پولیس پر الزامات اپنی جگہ لیکن ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے آخری حد تک کوشش کےپی پولیس کی بہترین خدمات کو عوام کی جانب سے ہمیشہ سراہا گیا ہاں اگر دلہے کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے تو پولیس اعلی حکام اور عدالت کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔

 

پڑھیں۔ خیبرپختونخوا پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے سدباب میں ناکام

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

ضرور پڑھیں۔ زر بادشاہ کی شہادت، پولیس فورس اور ناقدین کیلئے خاموش پیغام

نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665 

خیبرپختونخوا میں انوکھی شادی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: