پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے بنانے کا عندیہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور(عمران رشید خان) خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان
Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان
خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیساتھ ملکر پہلا سوات موٹر وے پراجیکٹ مکمل کرنیوالا پہلا صوبہ ہے۔
ہائیڈروڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اب ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے موٹر وے بنانے جا رہے ہیں۔بین الاقوامی فرمز کی خیبر پختو نخوا میں 8 بلین ڈالرز سرمایہ کاری پر آمادگی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
یہ بات وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے دبئی ایکسپو 2020 میں سرمایہ کاری کانفرنس میں بتائی۔
صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور مواقع زیادہ ہیں۔

دبئی نے اکنامک زون، سیاحت کے شعبے میں بڑی ترقی کی۔ سلیم تیمور جھگڑا 

انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز پراجیکٹ لا رہے ہیں، دبئی نے اکنامک زون، سیاحت کے شعبے میں بڑی ترقی کی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت بھی انٹرنیشنل ٹورازم کے فروغ کیلئے تیار پراجیکٹس ایکسپو میں پیش کر کے سرمایہ کاری لا رہی ہے۔
رشکئی سپیشل اکنامک زون ملکی برآمدات کا مرکز بنے گا۔ سنٹرل ایشیاء کیساتھ فارن ایکس چینج میں مددگار ثابت ہوگا۔
روزگار کے مواقعوں کیلئے پرائیویٹ سرمایہ کار خیبر پختونخوا لا، انفراسٹرکچر، ٹورازم سیکٹر مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

صوبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ممکن ہو گی۔ شوکت یوسفزئی

اس موقع پر وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا صوبے میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ایکسپو میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی فرمز کو بہترین انداز میں پراجیکٹس پیش کئے گئے۔
مفاہمتی یادداشت کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کی بدولت ان فرمز کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے جلد از جلد لایا جائیگا۔
صوبے میں بجلی کے منصوبے لگانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ ایکسپو میں عالمی فرمز کو سرمایہ کاری کا بتایا گیا۔

دبئی ایکسپو میں خیبر پختونخوا حکومت نے بہترین انداز میں پراجیکٹس پیش کئے، ایچ ای افضال

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر ایچ ای افضال محمود نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بہترین انداز میں پراجیکٹس پیش کئے۔ جو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے مددگار ثابت ہونگے۔
پاکستان پویلین کا شمار دبئی ایکسپو میں ٹاپ دس میں ہوتا ہے، روزانہ ہزاروں سیاح پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت ملک اور صوبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات و سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہترین موقع ہے۔

بین الاقوامی فرمز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، شہاب علی شاہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ایڈمنسٹریشن سطح پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ہم ایکسپو میں وہ پراجیکٹس لائے ہیں جن کی فزیبلٹی رپورٹس مکمل ہیں، صرف سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاحت ، پاوور اینڈ انرجی ، زراعت ، لائف سٹاک سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کار سرمایہ لگا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔حکومت ون ونڈو سمیت کئی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

۔۔۔ عالمی فرمز کے خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ 8 بلین ڈالرز کی 44 مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی کامران احمد آفریدی نے کہا صوبے میں ٹورازم اتھارٹی کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
دبئی ایکسپو میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سمیت صوابی ہنڈ ری کری ایشنل پارک، دیگر پراجیکٹس کو پیش کیا گیا۔
سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسان داﺅد بٹ نے کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا صوبہ میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے۔
44 مفاہمتی یاداشت پر مختلف بین الاقوامی فرمز اور دبئی میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں نے دستخط کئے۔
بزنس کمیونٹی ، خیبرپختونخوا ، دبئی حکومت و دیگر منسلک شعبوں جنہوں نے ایکسپو میں شرکت سمیت صوبہ میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات ممکن بنائے ان کے مشکور ہیں۔

== خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں ( =-= پڑھیں =-=)

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں 

 

دنیا

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے