خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے اہم قدم

پشاور ( بیورو چیف: آئی آر خان ) خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار

Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے ایک
اہم قدم کے طور پر ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی
ہے۔ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر صوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں خصوصاً
گریجویٹس کو جدید ڈیجیٹل کورسز کروائے جائیں گے۔ پروگرام کی منظوری وزیر
اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی
بورڈ کے ایک اجلاس میں دی۔

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم ترین خبریں

صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان ، بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ وزیراعلیٰ کے
پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی مطیع اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ علی محمود
اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈیجیٹل اسکلز پروگرام پر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی

اجلاس کو ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے
بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام پر مجموعی طورپر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی
جبکہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تین سے چھ ماہ کے دورانیہ پر مشتمل مختلف
کورسز کروائے جائیں گے۔

پروگرام سے ہنر مند افرادی قوت گھر بیٹھے روزگار کے قابل ہو گی

مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونی
کیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مقامی و بین الاقوامی مارکیٹس کی ضروریات
کے مطابق ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ دی جائے گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز
کورسز کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائیگی جو گھر بیٹھے روزگار حاصل
کرنے کے قابل ہو گی جبکہ کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے نوجوانوں کو نینو
ڈگری اور اسکالر شپس کی فراہمی کے علاوہ ملازمتوں کی بھی پیش کش کی جائے گی۔

پروگرام 3 مراحل انٹرمیڈیٹ، ایڈوانس اور نینو ڈگری پر مشتمل

پروگرام کے تین مرحلے ہوں گے ، پہلا مرحلہ انٹرمیڈیٹ لیول ڈیجیٹل اسکلز ہے، جس کے
تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ ایڈوانس لیول ڈیجیٹل اسکلز
ہے جس کے تحت 20 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی جبکہ تیسرا مرحلہ نینو ڈگری
ہے جس کے تحت باقی ماندہ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔

اسکلز میں ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس ودیگر شامل

انٹر میڈیٹ لیول ڈیجیٹل اسکلز کے تحت ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، اینی میشن، ڈیجیٹل
مارکیٹنگ اور ای کامرس کی تربیت دی جائیگی جبکہ ایڈوانس لیول کے تحت بلاک چین ، ڈیٹا
انجنیئرنگ ، آرٹیفیشل انٹلیجنس ، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ ، سائبر سکیورٹی ،بزنس انٹلیجنس اور
کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء کو یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیم لیول ڈیجیٹل اسکلز کے تحت 13 ہزار700
نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے جن میں 29 فیصد خواتین اور 71 فیصد مرد ہیں۔

نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دیکر باروزگار بنانا مشن، محمود خان

خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار

اسی طرح ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز کے تحت 1600 سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے
جن میں 15 فیصد خواتین اور 85 فیصد مرد ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے کر باروزگار بنانا موجودہ حکومت کی
ترجیحات کا مرکز ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے تحت چھ ماہ
کی قلیل مدت میں صوبے میں ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار کئے جائیں گے۔

حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کا واحد مقصد نوجوانوں کو خود روزگار اور بااختیار بنانا
ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار ، خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: