خیبرپختونخوا، تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تعینات

پشاور:عمران رشید خان سے: خیبرپختونخوا، تاریخ میں پہلی بار خاتون

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر عظمی شاہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ بطور فوڈ کنٹرولر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ضلعی فوڈ کنٹرولر

بننے والی عظمی شاہ نے انگلش میں ایم فل کر کے گورنمنٹ کالج میں

لیکچرار کی ملازمت اختیار کی، لیکن ایڈینسٹریٹو جاب میں دلچسپی نے

انہیں 6 سال پہلے پی سی ایس مقابلے کا امتحان دینے کی جانب راغب کیا

جس کے بعد عظمیٰ شاہ نے امتحان دیا اور کامیابی حاصل کر کے فوڈ کے شعبے میں شمولیت اختیار کی۔

عوام کے سراہنے سے بہت خوشی ہوتی ہے، خاتون ڈی ایف او

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی شاہ نے فوڈ کنٹرولر بننے کے بعد

لوگوں کے ردعمل کے سوال پر بتایا کہ لوگ مجھے کالز اور میسجز کرکے سراہتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے خاتون فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ

پورے ضلع میں فلور ملز ہیں، جن کی ہم اسپیکشن کرتے ہیں،

اس کے علاوہ فلور ملز کو گندم فراہم کرتے ہیں، جو پورے ضلع میں تقسیم ہوتا ہے۔

عظمی شاہ نے کہا پورے ضلع کے ہوٹلوں کی اسپیکشن اور قیمتوں کی ریگولیشن کرتے ہیں۔

والدین بھائی بہن مکمل سپورٹ کرتے ہیں، عظمیٰ شاہ

ہمیشہ مشکلات کو چیلنجز کے طور پر لیتی ہوں، کبھی نہیں

سوچا کہ میں لڑکی ہوں تو میں یہ نہیں کر سکتی، میں ہر جگہ اسپیکشن کے لیے جاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد خود گورنمنٹ ملازم ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ میں اس شعبے میں آﺅں،

اس کے علاوہ میری والدہ، میرے بھائی سب مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

خیبرپختونخوا، تاریخ میں پہلی بار خاتون ، خیبرپختونخوا، تاریخ میں پہلی بار خاتون

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: