پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات فیزٹو ، امیدواروں کی فہرست کا اجراء آج

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور (بیورو چیف: آئی آر خان ) خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات فیزٹو

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی
جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی گزر گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا
کے 18 اضلاع میں 31 مارچ 2022ء کو ہونیوالے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی
انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرانے کی تاریخ ختم ہو گئی-

کاغذات کی جانچ پڑتال 21 تا 23 فروری 2022ء کی جائیگی

آج 19 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ
پڑتال 21 فروری تا 23 فروری 2022ء کی جائیگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب
سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 24 تا 26 فروری 2022ء
تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبیونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم مارچ 2022ء
تک کریگا- 2 مارچ 2022ء کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی-

4 مارچ 2022ء کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے

3 مارچ 2022ء تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 4 مارچ 2022ء کو
امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، 31 مارچ 2022ء کو پولنگ ہو
گی، جب کہ 4 اپریل 2022ء کو نتائج مرتب کئے جائیں گے۔

مانسہرہ میں بلدیاتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ضلع مانسہرہ بلدیاتی الیکشن متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تحصیل بفہ پکھل سے مشتاق احمد عرف کالا خان سمیت 19، تحصیل مانسہرہ سے
مفتی کفایت اللہ سمیت 21، تحصیل بالاکوٹ سے سید مصدق شاہ سمیت 15 امیدواروں
نے تحصیل میئر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تحصیل بفہ پکھل سے میئر
کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں مشتاق احمد عرف کالا خان۔ محمد سلیم۔
عبدالرحمن یعقوب۔ غلام مصطفی۔ غلام عیسی۔ محمدقاسم حسین۔ ربنوازطاہر۔ عبداشکور
خان۔ عالم زیب خان۔ ناصرمحمود۔جمیل حسن شاہ۔ سردار شاہ خان۔ عمر نواز الحق۔
محمد وسیم۔ رشید احمد خان۔ حلیم اللہ، سید آفتاب شاہ اور سید گل شامل ہیں۔

= مزید پڑھیں = کے پی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج 

تحصیل مانسہرہ سے میئر کیلئے مفتی کفایت اللہ۔ کمال سلیم خان۔ تیمورسلیم خان۔ شیخ شفیع۔ ظہور احمد۔ ملک فاروق۔ عتیق الرحمن سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحصیل بالاکوٹ سے میئر کیلئے سید مصدق شاہ۔ مشتاق خان۔ ابراہیم شاہ سمیت 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سوات میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس

سوات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے
کے لئے اہم اجلاس الیکشن کمیشن آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی
صدارت ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سوات
محمد ندیم خان نے کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریجنل انفارمیشن
آفس کے افسران شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور سوات پولیس نے الیکشن سے
متعلق تیاریوں اور انتظامی و حفاظتی امور کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں ( == پڑھیں == )

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ضلع سوات
میں ریٹرننگ افسران نے کام کا آغاز کردیا ہے- 12000 پولنگ عملہ الیکشن ڈیوٹی
سر انجام دے گا، جسکی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر
نے کہا الیکشن کے ضابطہ کار سے متعلق آگاہی کی بھی ضرورت ہے اور اس
سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو متحرک کرنے کے لئے بھی نشست کا اہتمام کیا
جائے گا۔ سوشل میڈیا میں غیر مستند خبروں کی روک تھام کے لئے بھی لائحہ عمل
ترتیب دیا جا رہا ہے اور مستند معلومات کے حصول کے لئے سوات کے صحافیوں
کے لئے بھی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات فیزٹو ، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات فیزٹو

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے