خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا سیلاب زدگان کی مدد سےانکار، کٹوتی واپس کرنیکا مطالبہ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہاہے کہ سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کی مدد وبحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اورفرض ہے

لیکن اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ اور سیاست کرنا قابل افسوس ہے،

سیلاب زدگان کی بحالی قومی مسئلہ ہے، قدرتی آفت پر سیاست کرنا شرمناک ہے، عوامی نمائندوں کا اپنے ہی عوام کی مدد سے انکار افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

حالیہ سیلاب و بارشوں سے خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں

لیکن اپوزیشن جماعتیں انکی بحالی میں معاونت کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں جس سے اپوزیشن جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے قائم ریلیف فنڈ

میں تنخواہیں عطیہ نہ کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ

قدرتی آفت پر سیاست ہی کرنی تھی تو ہمیں کہہ دیتے، ہم تمام امدادی کارروائیاں ان کے ہاتھوں کر دیتے

مگر اس طرح غیر اخلاقی سیاسی رویہ اختیار کرنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے جس سے یہ واضح ہوچکا ہے

کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی فلاح میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں اور انکا دائمی مقصد صرف قومی خزانے کو لوٹنا ہے،

خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا تھاکہ وزیراعلیٰ ، صوبائی کابینہ اراکین اوراراکین صوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرینگے

جبکہ سرکاری ملازمین سےبھی اس معاملےمیں کٹوتی کیجائےگی تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جاسکے

لیکن اپوزیشن جماعتوں کے اس غیر سنجیدہ رویئے سےیہ واضح ہوگیا ہےکہ کونسی سیاسی جماعت عوام کی خیرخواہ جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جس سے ہم نبرد آزما ہیں، ایک طرف وفاقی حکومت

کیجانب سے صوبے کے فنڈز روکے جارہے ہیں،تو دوسری جانب سیلاب متاثرین کی بحالی میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں اور

اب تعصب سے بھری یہ جماعتیں اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت

عوامی حکومت ہے اور یہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

وزیراعلیٰ نےکہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے

جو اب تک کسی اور صوبے نے نہیں شروع کی۔

متاثرین کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پہلے مرحلے میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کیا اور اب انکی بحالی

کے لیے اقدامات کر رہے ہیں

اور ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد بے گھر لوگوں کو دوبارہ سے آباد کیا جائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: