خیبرپختوخوا پولیس دہشتگردوں کا نشانہ ، ہنگو میں مزید 2 اہلکار شہید

رپورٹ: بیورو چیف/عمران رشید خان خیبرپختوخوا پولیس دہشتگردوں کا نشانہ

Imran Rasheed

خیبر پختونخوا میں عوام کے محافظوں اور قانون کے رکھوالوں پر دہشت گردانہ حملوں میں کمی نہ آ سکی-

پشاور اور کوہاٹ کے بعد پیر کو ہنگو میں چند روز کے اندر دوسرا دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس میں نامعلوم

موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر اور ساتھی جوان کو

شہید کر دیا- کچھ روز قبل دہشت گردوں نے تیل کے کنویں پر حملہ کر کے ایک گارڈ کو قتل جبکہ ایک

کمپنی کے اہلکار کو اغوا کر لیا تھا۔

= پڑھیں = پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ، پادری قتل ، ساتھی زخمی

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ بازار میں مقامی پولیس سٹیشن

کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ سے

معمول کی ڈیوٹی پر مامور  دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

=-=  شہید اہلکاروں میں سب انسپکٹر سپین زر ، سپاہی عین حسین شامل

شہید پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سپین زر اور سپاہی عین حسین کے جسد خاکی پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال

منتقل کر  دیئے گئے۔ حملے کے بعد ڈی پی او اکرام اللہ خان دیگر  اعلی افسران اور  بھاری نفری کے ہمراہ موقع

پر  پہنچ گئے-  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

آخر کب تک۔۔۔؟

جتن نیوز  اردو کے نمائندہ خصوصی کے مطابق جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور دیگر ضروری احکامات جاری کرنے

کے بعد ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دہشت گرد پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکیں

گے۔ اس اسلسلے میں اعلیٰ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

=-= وزیراعلیٰ محمود خان کا ٹریفک اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دوآبہ بازار ہنگو میں ٹریفک اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے

ہوئے واقعے میں دو اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے

ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی- اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا

حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، بلکہ انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا- انہوں نے آئی جی پی سے واقعہ کی رپورٹ

بھی طلب کر لی-

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،

جتن انتظامیہ

خیبرپختوخوا پولیس دہشتگردوں کا نشانہ ، خیبرپختوخوا پولیس دہشتگردوں کا نشانہ ، خیبرپختوخوا پولیس دہشتگردوں کا نشانہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: