خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
جنوبی وزیرستان (جے ٹی این پی کے) خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دکا ن کے قریب ہوا جس میں شا ہ گلزار اور مصطفی نامے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت ، دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا
جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دودہشت گردوں کو ہلاک کردیا
بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلور اور ہوشاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔
سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں پر نظر رکھی جبکہ زمینی آپریشن بھی کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس پر شدید فائرنگ کے تباد لے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد M-8 پر بم نصب کرنے کے علاوہ سکیورٹی فورسز پر
حملوں اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا سکیورٹی فورسز قوم کیساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور
ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،