خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان پاکستان کی کترینا کیف قرار
لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ڈرامہ سیریل ” یہ نہ تھی ہماری قسمت “ میں علیشبہ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان
نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ یہ میں اور میری شان ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو میں مغربی لباس زیب تن کیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ پاکستان کی کترینہ کیف ہیں جبکہ ایک خاتون صارف نے ان سے خوبصورت بالوں کا راز پوچھ لیا۔
حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداح نہال

دوسری طرف معروف اداکارہ حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔
جس میں انہوں نے سبز رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے جو ڈیزائنر نومی انصاری کی ڈیزائن کردہ ہے۔
ساڑھی کے ساتھ ان کے زیورات کا انتخاب اور میک اپ کا انداز بھی خوب ہے۔
تصاویر کے ساتھ حریم نے کیپشن لکھا کہ جب آپ کے گرد سب کچھ پھیکا پڑنے لگے تو سبز رنگ پہنیں۔
ان کی تصاویر دیکھ پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، اب تک ہزاروں صارفین ان کی تصاویر دیکھ چکے ہیں
حریم فاروق اب تک متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان،