پاکستانتازہ ترین

خواجہ سراءاپنی جنس کا انتخاب خود کرتا ہے ہم صرف اندراج کرتے ہیں، نادرا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) خواجہ سراءاپنی جنس کا انتخاب

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف کیس میں شرعی عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا خواجہ سراء اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی اندراج کرلیتے ہیں۔

وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سرائوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس سید محمد انور کی سر براہی میں میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا خواجہ سرائوں کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون میں عجلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

خواجہ سراء الماس بوبی نے بھی قانون کیخلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا محض کسی کے احساس کی بنیاد پر جنس کا تعین نہیں کیا جاسکتا، آج میرے احساسات مرد والے، کل عورت والے ہونگے تو کیا میں اس بنیا د پر اپنی جنس تبدیل کرتا رہوں،

کل اگر میں محسوس کروں ملک کا وزیراعظم ہوں تو کیا مجھے وزیراعظم والا شناختی کارڈ دیدیا جائیگا؟

این جی اوز کہتی ہیں ہم جنسی پرستی کریں ساتھ ہی ایڈز سے بچا ئوکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

ہمیں تو سعودی عرب میں حج کرنے کی بھی اجازت نہیں ۔

خواجہ سرا ء جولی خاں نے دلائل دیئے کہ ہمیں میڈیکل کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ،

ہمارے حقوق کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ کے ذریعے تعین ہونا چاہیے میری جنس کیا ہے۔

نادرا کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا جس کے مطابق جو خواجہ سرا ء اپنی جنس منتخب کرتا ہے ہم اس کے مطابق اندراج کر لیتے ہیں،

2012ء سے لیکر آج تک تین ہزار 41خواجہ سرائوں کا اندراج کیا گیا،

انکے تحفظ کے قانون سے قبل نادرا مرد خواجہ سراء یا عورت خواجہ سرا کے نام سے اندراج کرتا رہا،

جب قانون بنا تو ایکٹ کے تحت ایکس کا اندراج شروع کیا گیا، نادرا ریکارڈ کے مطابق 1953 مرد خواجہ سراء اور 902 عورت خواجہ سرا ء کا اندراج کیا گیا۔

چیف جسٹس شریعت کورٹ نے نادرا کے وکیل سے اہم سوال کیا کہ کیا کسی شخص نے خواجہ سرا ء کی شناخت کو ختم کرنے کیلئے نادرا میں درخواست دی؟

وکیل نادرا نے جواب دیا اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائیگا۔

وکیل جے یو آئی (ف) کامران مرتضی نے کہا یہ جانچنا ضروری ہے

کہ تاثر میں تبدیلی کیا ذہنی خرابی کے سبب تو پیش نہیں آئی،

یہ بھی جانچ ہونی چاہیے تاثر میں تبدیلی کی وجہ بدنیتی تو نہیں۔
خواجہ سراءاپنی جنس کا انتخاب

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے