خواب میں آئے نمبرز نے آسٹریلوی خاتون کی زندگی بدل ڈالی

کنبیرا: خواب میں آئے نمبرز نے آسٹریلوی

آسٹریلیا میں ایک خاتون کے لاٹری جیتنے کا ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے کہ جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں، کیونکہ خاتون کا کہنا ہے اس نے یہ لاٹری نمبر خواب میں دیکھے، لاٹری ٹکٹ خریدا اور قرعہ اندازی میں لاٹری جیت لی۔

لاٹری جیتنے کا علم اپنا بینک اکاﺅنٹ چیک کرنے پر ہوا، خاتون

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کی ایک خاتون نے خواب

میں آنے والے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ ایلڈونا سے تعلق

رکھنے والی خاتون نے کہا کہ انہیں لاٹری کے نمبرز خواب میں آئے تھے، انہوں نے اسے آزماتے

ہوئے منڈے اینڈ وینزڈے لوٹو ڈرائنگ لاٹری کے ٹکٹ خرید لیے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے

یہ ٹکٹ دی لوٹ کی ویب سائٹ سے 12 اپریل کو خریدے تھے، جس کے نمبرز کو خواب میں آنے

والے نمبرز کے ذریعے آزمایا تھا۔ خاتون نے کہا کہ لاٹری خریدنے کے بعد ٹکٹ گھر میں رکھ دیئے

تھے اور ان کی جانب توجہ نہیں رہی، تاہم لاٹری جیتنے کا علم اس وقت ہوا جب کئی روز بعد اپنا

بیلنس جاننے کے لیے اکاﺅنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا لاٹری کی انعامی رقم جیت چکی ہوں جس کی رقم

اکاﺅنٹ میں منتقل ہو چکی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

خواب میں آئے نمبرز نے آسٹریلوی ، خواب میں آئے نمبرز نے آسٹریلوی

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: