خلیل الرحمن قمر نے خود آ کر معافی مانگی، ادکارہ عروہ کا انکشاف
کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: خلیل الرحمن قمر نے خود
معروف اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمن قمر نے کڑی تنقید کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔
عروہ حسین نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ سوالات کے جواب دئیے۔
میزبان و اداکارہ احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ معروف مصنف خلیل الرحمن قمر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔
عروہ حسین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خلیل الرحمن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی،
جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی،
جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ان دِنوں میرے پاس وقت نہیں تھا اور میں دوسرے
پراجیکٹ میں مصروف تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمن قمر بہت ناراض ہوئے اور مجھ پر ی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی
بعد ازاں وہ مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔
عروہ حسین نے کہا کہ اس پر میرا خلیل الرحمن قمر سے کہا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر
بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے
خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔
بعد میں انہوں نے ذاتی طور پر قومی ٹیلی ویژن پر عروہ حسین سے معذرت کرتے ہوئے
اِنہیں اپنی بیٹی قرار دیا تھا۔
خلیل الرحمن قمر نے خود
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ