خلائی مخلوق کی محبوبہ ہونے کی دعویدار برطانوی اداکارہ کا حیران کن مشورہ

لندن(جے ٹی این پی کے نیوز) خلائی مخلوق کی محبوبہ برطانوی اداکارہ

خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغواء اور اس مخلوق کے ایک فرد کی محبت میں مبتلا ہو
کر اس کیساتھ ڈیٹنگ کرنے کی دعویدار برطانوی ماڈل و اداکارہ نے دیگر خواتین کو
بھی خلائی مخلوق سے اپنے لیے شریک حیات تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔

خلائی مخلوق جنسی لحاظ سے زمینی مردوں سے بدرجہ ہا بہتر

میل آن لائن کے مطابق 30 سالہ ایمانوئیلا روز نامی یہ اداکارہ ماضی میں ایبی بیلا کے
نام سے شہرت رکھتی تھی۔ لندن کی رہائشی ایمانوئیلا نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ وہ گزشتہ
ایک سال سے خلائی مخلوق سے تعلق رکھنے والے اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ ملاقاتیں کر
رہی ہے اور وہ جنسی لحاظ سے زمینی مردوں سے بدرجہ ہا بہتر ہے۔ ایمانوئیلا نے دعوی
کیا ہے کہ وہ کئی بار خلائی مخلوق کے اس فرد کیساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکی ہے۔ ایما
نوئیلا نے یہ دعوی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تاہم رپورٹ کے مطابق ناظرین کی بڑی تعداد نے ایمانوئیلا کے اس دعوے پر یقین کرنے
سے انکار کرتے ہوئے کہا اس کی ذہنی صحت کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔

ایک رات سبز رنگ کی روشنی کمرے میں مجھے اڑن طشتری تک لے گئی

واضح رہے گزشتہ سال ایمانوئیلا نے دعوی کیا تھا کہ خلائی مخلوق نے اسے اس کے بیڈ
روم سے اغواء کیا اور بیڈ روم کی کھڑکی سے نکال کر اڑن طشتری میں لے گئی۔ ایمانوئیلا
نے بتایا کہ خلائی مخلوق سے ملنے کا تجربہ ایک خواب جیسا تھا۔ ایک رات بہت روشن سبز
رنگ کی روشنی کھڑکی کے راستے میرے کمرے میں آئی اور اس نے مجھے فضا میں معلق
اڑن طشتری تک پہنچایا، جس میں 5 لوگ موجود تھے۔ ان کے جسم انسانوں جیسے ہی تھے
لیکن وہ بہت لمبے اور دبلے پتلے تھے۔ ان میں سے ایک سے مجھے محبت ہو گئی اور اس
نے بھی میرے ساتھ محبت کا اظہار کر دیا اور کہا میں ان کیساتھ وعدہ کر کے آیا ہوں کہ میں
ان کیساتھ واپس جاؤں گا، تاہم میں تم سے ملنے دوبارہ آؤں گا۔ ایمانوئیلا نے یہ بھی بتایا تھا کہ
خلائی مخلوق کے اس شخص کا تعلق اینڈرومیڈا گلیکسی سے ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

خلائی مخلوق کی محبوبہ برطانوی اداکارہ ، خلائی مخلوق کی محبوبہ برطانوی اداکارہ

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: