خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کا 2025ء میں پہلا خلائی ہوٹل کھولنے کا عندیہ

لندن (جے ٹی این پی کے نیوز) خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی

سپیس ٹیکنالوجی میں آئے روز ایجادات کے باعث بنی کو انسان اب خلاء
میں بھی قیام کر سکے گا، جو لوگ سیر سیاحت کے شوقین ہیں اور خلاء
میں قیام کر کے وہاں سے رب کائنات کی قدرت کے وہ مناظر دیکھنا چاہتے
ہیں جو اس وقت روبرو دیکھنا ممکن نہیں، محض 3 سال بعد جدید ٹیکنالوجی
کی بدولت ممکن ہونے والے ہیں- انسانوں کی اس خواہش کو مد نظر رکھتے
ہوئے خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کارپوریشن کی جانب سے دنیا کا
پہلا خلائی ہوٹل 2025ء تک کھولنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

خلائی ہوٹل کا ممکنہ ڈیزائن اور دیگر تفصیلات جاری

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے
دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل کے بارے میں تفصیلات اور ممکنہ ڈیزائن بھی جاری
کر دیا ہے۔ یہ ہوٹل متعدد موڈیولز پر مشتمل ہو گا جو ایک دوسرے سے جڑے
ہوئے ہونگے اور اس کا ڈیزائن پہیے کی شکل کا ہوگا جو زمین کے مدار کے
گرد گھومے گا۔ بنیادی طور پر یہ منصوبہ گیٹ وے فاﺅنڈیشن کا تھا مگر اب
خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کارپوریشن اس منصوبے پر کام کرے گی۔

آربٹل اسمبلی ایک نہیں 2 خلائی ہوٹل بنانے کی خواہاں

آربٹل اسمبلی ایک نہیں بلکہ 2 خلائی ہوٹل یا اسٹیشن خلا میں بھیجنے کی خواہاں
ہے جہاں سیاح رہائش کر سکیں گے۔ ان میں سے ایک ہوٹل کا نام پایونیر اسٹیشن
ہو گا جس میں 28 افراد قیام کرسکیں گے اور اس کی سیاحوں کیلئے دستیابی
2025ء تک ممکن ہو گی۔ دوسرے ہوٹل کا نام وویجر اسٹیشن رکھا گیا ہے جس
میں 400 افراد کے قیام کا انتظام ہو گا اور یہ 2027ء تک کھل جائے گا-

عوام کیلئے اخراجات بڑی رکاوٹ، جلد قابو پالیںگے، کمپنی ہیڈ

ہوٹل کے ڈیزائن کی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ زمین پر موجود کسی
لگڑری ہوٹل جیسا ہی ہو گا بس وہاں سے نظام شمسی کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
آربٹل اسمبلی کے مطابق اس بڑے ہوٹل کا مقصد خلا میں ایک کاروباری مرکز
کو قائم کرنا ہے جہاں دفاتر کے قیام کے ساتھ ساتھ سیاح بھی جا سکیں گے مگر
اس ہوٹل یا خلا کی سیاحت کا خرچہ بہت زیادہ ہو گا اور بہت کم افراد تعطیلات
دنیا سے باہر منانے کی ہمت کر سکیں گے۔ آربٹل اسمبلی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر
ٹم الاٹورے کے خیال میں زیادہ خرچہ ایک بڑی رکاوٹ ضرور ہے مگر خلائی
سیاحت کے آغاز کے ساتھ اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

دونوں ہوٹلوں میں دفاتر، تحقیقی مراکز کرائے پر دستیاب ہونگے

وویجر اسٹیشن سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر خلائی سیاحت کا موقع مل سکے
گا جبکہ دونوں ہوٹلوں میں دفاتر اور تحقیقی مراکز بھی کرائے پر دستیاب ہونگے۔
اسپیس ایکس، بلیو اوریجن اور ورجن گیلیکٹک جیسی کمپنیوں کی جانب سے
حالیہ برسوں میں عام افراد کے لیے خلائی سفر کو آسان بنانے پر کام کیا گیا ہے۔
آربٹ اسمبلی کے مطابق ہم نے شراکت کے لیے سب سے بات کی ہے اور ابھی
ان کمپنیوں کو جس محرومی کا سامنا ہے وہ منزل ہے، یعنی خلاء میں لوگ کہاں
رہیں گے، جو ہم پوری کر سکتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی ، خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: