پاکستانتازہ ترین

خطے میں امن واستحکام کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، جنر ل باجوہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

راولپنڈی(جے ٹی این پی کے) خطے میں امن واستحکام کیلئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن یانگ

جیچی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر

تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل

بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی

نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں

باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی

پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان عالمی

اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور

سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان جرمنی کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے , جرمن سفیر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے

اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔دوسری جانب

آرمی چیف جنرل باجوہ سے سبکدوش ہونیوالے جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن نے

ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور علاقائی سکیورٹی

کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ

کاالوداعی ملاقات کرنیوالے جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن سے کا کہنا تھا کہ پاکستان

جرمنی کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے تعلقات

کی بہتری کیلئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ سبکدوش سفیر نے خطے میں امن و

استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
خطے میں امن واستحکام کیلئے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے